نئے سال کی پہلی میم معروف اداکار عدنان صدیقی کے نام

Whats-App-Image-2022-01-03-at-8-10-45-PM.jpg

مشہور پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نئے سال کی پہلی پاکستانی میم کے طور پر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 2021 کے آخر میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں عدنان صدیقی کسٹم حکام کی جانب سے ضبط کی گئی شراب کی بوتلوں کو توڑتے دکھائی دے رہے تھے۔

https://twitter.com/x/status/1477262842273357827
بعد ازاں ضبط کی گئی شراب کو آگ لگائی گئی جس کے آسمان سے بات کرتے شعلوں اور اٹھتے ہوئے دھوئیں کے بادلوں کے سامنے عدنان صدیقی نے ایک سیلفی کھینچ کر سوشل میڈیا پر شیئر کی جسے سوشل میڈیا صارفین نے سال 2022 کی پہلی میم کے طور پر وائرل کرنا شروع کردیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1477977659850301444
کسٹمز حکام کے ہمراہ شراب کی بوتلیں توڑتے ہوئے عدنان صدیقی نے کسٹمز کی کارروائی کو سراہا اور بتایا کہ یہ تمام سامان بیرون ملک سے اسمگل ہوکرپاکستان پہنچا جسے محکمہ کسٹمز نے ضبط کرلیا تھا۔

9deedd413957dc15bb9d3d2f476993e902b480b8.jpg


16cf0eb5ad590f440fbf15b271c8c52a6d838bbf.jpg


سوشل میڈیا صارفین نے عدنان صدیقی کے اس اقدام کو سراہا تاہم کچھ صارفین نے اس اقدام پر خوب دلچسپ تبصرے بھی کیے کیوں کہ ماضی میں عدان صدیقی بھی ایسی پارٹیوں کا حصہ رہے ہیں جہاں الکوحل استعمال کی جارہی تھی اور کسی نے تو اسے میمز کیلنڈر کے جنوری کے خانے میں فٹ کرکے سال کی پہلی میم کا درجہ بھی دیدیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1477666767682031617
ضویا ناصر نامی ایک صارف نے عدنان صدیقی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال میں یہ شراب غیر مسلمانوں کو فروخت کرکے پیسے کمائے جاسکتے تھے اور اس ماحولیاتی آلودگی سے بھی بچا جاسکتا تھا جو آگ کی وجہ سے پھیلی، ہم نے پیسے بھی ضائع کیے اور ماحول کو بھی آلودہ کیا مگر کیوں؟

https://twitter.com/x/status/1477586370793246723
صارفین نے پس منظر میں آسمان سے بات کرتے آگ کے شعلوں اور دھوئیں کے بادلوں کے آگے کھڑے عدنان صدیقی کی تصویر کو مختلف قسم کی دلچسپ صورتحال سے تشبیہ بھی دی۔

https://twitter.com/x/status/1477766862196850690
https://twitter.com/x/status/1477914439601033216
https://twitter.com/x/status/1477683684266463237
https://twitter.com/x/status/1477665458249777153
https://twitter.com/x/status/1477691446488670209
https://twitter.com/x/status/1477918031976222720
https://twitter.com/x/status/1477723740981153792
 
Last edited:

Back
Top