
وفاقی حکومت کی جانب سے منظور کروائے گئے نئے بجٹ کے نافذ ہوتے ہی مہنگائی کی نئی لہر سامنے آگئی ہے، سیمنٹ کی فی بوری کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے سیمنٹ کی ایک بوری پر 100 روپے ایکسائز ڈیوٹی ٹیکس عائد کیے جانے کے بعد فی بوری قیمت میں 130 روپے سے 140 روپے تک کا اضافہ ہوگیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اضافے کے بعد سیمنٹ کی بوری کی قیمت 1410 روپے سے 1420 روپے تک پہنچ گئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی 2024(یعنی آج) سے ہی ہوجائے گا۔
دوسری جانب رواں مالی سال کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 57 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرنگ ایسوسی کے مطابق رواں مالی سال میں اب تک 7اعشاریہ 15 ملین ٹن سیمنٹ درآمد کیا جاچکا ہے، گزشتہ مالی سال کے اس عرصے کے دوران 4اعشاریہ 57 ملین ٹن سیمنٹ درآمد کیا گیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7cenmempriceigh.png