
تحریک انصاف کی حکومت ختم ہوتے اور مسلم لیگ ن کی حکومت شروع ہوتے ہی قبضہ مافیا پھر سے سرگرم ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کی تحصیل تونسہ شریف میں زرعی زمینوں پر دوبارہ قبضہ کرلیا گیا۔ پنجاب کے ضلع ڈی جی خان کی تحصیل تونسہ شریف میں زرعی گریجویٹ کو دی جانے والی زمین پر دوبارہ قبضہ کرلیا گیا۔
زرعی گریجویٹس پنجاب کے جنرل سیکریٹری محمد آصف کا کہنا ہے کہ ملزمان نے زمین پر کھڑی تیار فصل کو آگ لگا دی، زرعی گریجویٹ کو قبضہ مافیا کارندوں نے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
محمد آصف کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی، ملزمان کو مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما سردار میر بادشاہ کی پشت پناہی حاصل ہے۔
https://twitter.com/x/status/1516545433325248513
https://twitter.com/x/status/1516500533833523212
انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ زمین زرعی گریجویٹس کو 2010 میں الاٹ ہوئی تھی، 2004 سے ناجائز قبضہ تھا جسے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر 2020 میں ختم کروایا گیا، اب دوبارہ زمین پر قبضہ کیا جا رہا ہے۔