میں آپ کے بینک سے کال کررہا ہوں,بینک فراڈ سے کیسے بچا جائے؟

faudh1i12h1.jpg


بینک فراڈ سے کیسے بچا جائے, سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سمپل مین کے نام سے ایک صارف نے ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ اسکیمر متاثرہ شخص کو 15 نمبرز پر مشتمل ایک نامعلوم موبائل فون کال موصول ہوتی ہے، فون کرنے والا پُرزور انداز میں کہتا ہے کہ وہ آپ کے بینک سے کال کر رہا ہے۔

جعلساز اس دوران دعویٰ کرتا ہے کہ صارف کے بینک اکاؤنٹ کی فوری تصدیق کی ضرورت ہے اور کال کرنے والا متاثرہ شخص کو ایک ویب سائٹ وزٹ کرنے کا کہتا ہےمتاثرہ شخص کے ویب سائٹ پر جانے کے بعد اسے ’یو پی آئی‘ کے ذریعے 8,999 روپے کی ادائیگی کرنے کو کہا گیا اور اسے کہا گیا کہ وہ اپنا یو پی آئی پن یہاں درج کرے۔

متاثرہ شخص کو اس دوران گڑبڑ کا اندازہ ہوجاتا ہے، فون کرنے والے صارف کو یقین دلانے کی کوشش کرتا ہے کہ یہ پروٹوکول ہے اور اس طرح پیسے ڈیبٹ نہیں ہوں گے، اگر انکی رقم ڈیبٹ ہو جاتی ہے تو وہ شکایت بھی درج کرواسکتے ہیں,متاثرہ صارف جعلی نمبر سے آنے والے کالر کو کہتا ہے کہ وہ اس کال کو ریکارڈ کر رہا ہے اور پولیس میں اس کی شکایت درج کروائے گا۔


یہ تب ہے جب اسکیمر (جعلساز)نے جواب دیا کہ وہ واقعی ایک جعلی نمبر پر کال کر رہا ہے جس کا پتہ نہیں لگایا جا سکتا اور وہ کچھ نہیں کر سکتا، جس پر جعلساز کال منقطع کردیتا ہے۔


سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو صارفین کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہیں اور عام لوگوں کو واقعی او ٹی پیز اور یو پی آئی پنوں کے لیے نامعلوم نمبروں سے آنے والی کالز پر کسی طور بھی بھروسہ نہیں کرنا چاہیے نہ انھیں کوئی معلومات فراہم کرنی چاہیے۔
 
Last edited: