
پاکستان ایئر لائنز (پی آئی اے )کے فضائی میزبانوں کے لباس سے متعلق گزشتہ دنوں جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کو سوشل میڈیا پر وائرل کرنےو الے ملازمین کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے اس نوٹیفکیشن کو وائرل کرنےو الےملازمین کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کردیئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جی ایم فلائٹ سروسز کی جانب سے جاری کردہ فضائی میزبانوں کےڈریس کوڈ سے متعلق نوٹیفکیشن وائرل کرنے پر پی آئی اے کےویجلنس اینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کا آغاز کیا اور مبینہ طور پر اس معاملے میں ملوث ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سرکاری مراسلے کو وائرل کرنے کو جرم قرار دیا ہے۔
شوکاز نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کے سرکاری دستاویزات وائرل ہونے سے ملک میں ادارے کی بدنامی ہوئی، کسی بھی سرکاری ادارے کے آفیشل نوٹیفکیشن یا دیگر دستاویزات کو اس طرح سوشل میڈیا پروائرل نہیں کیا جاسکتا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پی آئی اے کے جنرل مینجر فلائٹ سروسز کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن سامنے آیا تھاجس میں فضائی میزبانوں کے لباس اور ڈریس کوڈ سےمتعلق ہدایات دی گئیں تھیں، نوٹیفکیشن میں استعمال کی جانے والی غیر مہذب الفاظ اور زبان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےسخت ردعمل سامنے آیا جس کےبعد پی آئی اے انتظامیہ نے اس نوٹیفکیشن کو نامناسب قرار دیتےہوئے منسوخ کردیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9piiaairhoosnotikarwai.jpg