پیش خدمت ھیں میڈیکل کالج کی دھتکاری ھوئی، وزارت عظمہ کی متلاشی محترمہ بیگم مریم صفدر کے زریں الفاظ. ان الفاظ کی ادائیگی کے بعد دنیا کےکسی بھی ملک میں ان کے لئے جیل کی سلاخوں کے علاوہ کوئی جگہ باقی نہ بچتی، لیکن ھمارے پیارے ملک پاکستان میں نہ صرف وہ دندناتی پھررھی ھیں بلکہ چند جید صحافیوں اور تبصرہ نگاروں نے اب تک اس کو جمہوریت کا حسن بھی ثابت کردیا ھے. ملاحظہ کیجئے محترمہ بیگم مریم صفدر کے زریں الفاظ.
"ہمارے پاس کئی ججوں کی ویڈیوز موجود ہیں۔ ان میں سے کچھ کو یہ پتا بھی ہے۔ جنہوں نے گناہ کیے ہوتے ہیں، انہیں سب پتا ہوتا ہے۔
جو سٹینڈ ہم نے لیا ہے، وہ ہمارے خون میں شامل ہے۔ ہماری ٹریننگ ہی ایسی ہوئی ہے"
ماشآللہ مجرم اپنی بیٹیوں کی بھی ایسی ھی تربیت کرتے ھیں، بلکہ بقول محترمہ بیگم مریم صفدر , یہ تو ان کے خون میں شامل ھے اور سرعام اس جرم کے اعتراف میں انہیں فخر بھی محسوس ھوتا ھے.