میاں صاحب کا انقلاب شہباز شریف کی ریلی میں بہ گیا۔۔۔شاہد خان بلوچ

مسلم لیگ ن کی بطور جماعت آج کی ساری ناکام کارروائی میں قصور شہباز شریف کا بھی نہیں ہے۔ اس بیچارے نے ایک بار نہیں بلکہ بار بار بڑے میاں صاحب کو یہ سمجھانے کی کوشش کی کہ بھائی جان اب پھر سے کوئی ایڈوینچرنہ کریں کیونکہ ان تلوں میں اب تیل نہیں رہا مگر وہ بڑے میاں صاحب ہی کیا جو کوئی عقل کی بات مان جائیں۔۔

دن 12 بجے کے قریب تمام کنٹینرز ہٹا دئے گئے اور لاہور کے تمام اندرونی اور بیرونی راستے کھول دئے گئے۔ گرفتاریاں واقعی ہوئیں مگر زیادہ نہیں۔ پورے ملک سے شائید 300 کے قریب۔ دوپہر کےبعد انتطامیہ نے شہباز شریف سے خفیہ یقین دہانی کے بعد کہ وہ ریڈ لائیں کراس نہیں کریں گے تمام رکاوٹیں ہٹا کر مسلم لیگ ن کو فری ہینڈ دے دیا تھا۔ ن لیگ کے رہنما دن بھر کارکنوں کو جمع کرنے کے جتن کرتے رہے ۔ اس کے باجود رات 8 بجے تک بھی لاہور کی سڑکوں پر ٹریفک کا بہاو معمول کے مطابق نظر آیا۔ تمام آزاد زرایع کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی مرکزی ریلی میں لاہوری گیٹ سے آغاز پر 3 ہزار اور آخر پر 10 ہزار سے زاید لوگ نہیں تھے۔

پلاننگ انتہائی ناقص رہی۔ دوسرے شہروں سے قافلوں کو صبح سویرے چل پڑنا چاہئے تھا مگر انہوں نے اتنی تاخیر کر دی کہ پہنچ ہی نہیں سکے۔ شاید وہ پہنچنا ہی نہیں چاہتے تھے۔ اکثریت ایسی تھی جو چاہتی تھی کہ رستے سے ہی واپس لوٹ کر اپنا نام شہیدوں میں لکھوا لے اور وہ تاخیری بہانوں سے اپنے مقصد میں کامیاب رہے۔

دوسرے شہروں سے لوگ نہ بھی پہنچ سکے ہوں تو بھی لاہور کو کیا ہوا؟ یہ تو ن لیگ کا استنبول تھا ناں؟؟؟ میاں صاحب کم از کم یہی امید لے کر نکلے تھے کہ وہ لاہور پہنچیں گے تو انقلاب آچکا ہو گا۔ عوام کا جم غفیر ایرپورٹ کی تمام دیواریں توڈ کر میاں صاحب کو کندھوں پر اٹھا لے جائے گا مگر لاہور ایرپورٹ پہنچ کر جب آنکھ کھلی تو حسین خواب کی بھیانک تعبیر منہ چڑا رہی تھی۔

اور آخری بات۔۔۔ آج سارا دن سوشل میڈیا کی سازشی ہانڈیوں میں ڈیل کی بریانی بھی پکتی رہی مگر میرے تجزئے کے مطابق ایسا کوئی حقیقی امکان دور دور تک موجود نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریر: شاہد خان بلوچ

https://web.facebook.com/shaahidkha...41828.272214646639655/367232723804513/?type=3

 
Last edited:

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
مسلم لیگ کا صدر ، نواز شریف چور کا بھائی آگے آنے کی جرات ہی نہی کر سکا
یہ حالت ہے ان شیروں کی
آج تو شیر بھی گ ..و ہو گیا


آج سے اس کو مسلم لیگ - گ کہا کرو
 

Nebula

Minister (2k+ posts)
Inn kay advisors nay inn koo marwaaa diyaa....Inn koo awaam nay bhouth piyar diyaa...inn koo doobaraa CM and PM banayaa....haa Army kaa hath joo kai har aik kai peechaa hoota hai per awaam mai bhii inn kii jaagaa thiiii....per inhoo nay inn koo dhookaa diyaa....koi khaas kaam nahii kiyaa....aur sab sai zaidhaa tragedy modeltown maii katal-e-aam...ALLAH inn ko hidayath aur pak kaa kanoon in koo sazaaa dai...sab mafia kaa paisa wapis laao Yaahaa Dam banaoo aur saraa awaami kaam karoo..
..Pakistan Zindabad....
 

Back
Top