
عادل شاہزیب نے ایک ٹویٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ کابینہ کے ایک پروفیسر نے کال کر کےعادل شاہ زیب کو کہا وزیراعظم عمران خان نے آپکی ماں بہن۔۔کرنے کا حکم دیا ہے۔۔
انہوں نے مزید کہا کہ فواد چوہدری اس پر عمل کر رہا ہے لیکن یہ میں باکل نہیں ہوں. ڈاکٹر جب پکڑا گیا اور جو اگلا، اس سب کچھ نے عمران خان کا دھڑن تختہ کر ڈالا۔ اسکے بعد عمران خان میں جان نہیں رہی
https://twitter.com/x/status/1701722790896763351
اس پر منیب فاروق نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ مکافات عمل نہیں تو اور کیا ہے۔ عمران خان کو اقتدار میں لانے کے لیے نواز شریف کو نااہل کر کے اقتدار سے نکالا، بیٹی سمیت جیل بھیجا، تمام ساتھیوں کو دو نمبر کیسز میں جیلوں میں خوار کروایا اور آج عمران خان خود اسی حالت میں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خود نااہل ہو کر جیل میں، متعدد مقدمات کا انبار، پارٹی کا پتہ نہیں، زیادہ تر ساتھی چھوڑ گئے، کچھ بھاگ گئے، اور کچھ جیل میں۔ گلے میں ۹ مئی کے سیاہ دن کا طوق۔ آج کی تاریخ میں سیاسی مستقبل تاریک۔ اقتدار کی ہوس کا اتنا بھیانک انجام ایک بہت بڑا سبق ہے۔
https://twitter.com/x/status/1701834863316521092
منیب فاروق کو جواب دیتے ہوئے مزمل اسلم نے کہا کہ مکافات عمل یہ ہے کہ کسی کی گوالمنڈی سے بھی الیکشن لڑتے ہوئے کانپیں ٹانگ رہی ہیں۰ اور کہا یہ جا رہا ہے 804 کا مستقبل تاریک ہے۰ جن کے روشن مستقبل کی بات ہو رہی ہے اصل تو مکافات کا وہ شکار ہیں۰ دیکھنے کا طریقہ میں فرق ہے بس۔
https://twitter.com/x/status/1701841763605127644
اس پر منیب فاروق نے کہا کہ یہی تو مسئلہ ہے۔ آپ ایک عینک سے سب کچھ دیکھتے ہیں۔ تمام تر مقبولیت کے باوجود بھی کوئی 804 بن گیا اور کوئی نااہلی کے باوجود اقتدار میں واپس آنے کی تیاری کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کیا اس بات کا احساس ہے کہ ایسا کیوں ہوا؟ نہ ہی آپ کے پاس 2018 کی دو نمبری کی کوئی دلیل ہے اور نہ ہی 9 مئی 2023 کا دفاع۔ یہ بھی مکافات عمل ہے۔ بے شک وقت ایک سا نہیں رہتا۔ جو آج مشکل میں ہیں اللہ تعالی ان کے لئے آسانی فرمائیں۔ آمین۔
https://twitter.com/x/status/1701845054338236820
اس پر مزمل اسلم نے کہا کہ میرے بھائی تھانیدار لگا کر مخالف کو بند کرانا مکافات عمل نہیں ہوتا۔ واپس جس نے آنا ہے وہ مفرور ہے اور جیل جانا ہے اگر انصاف کا سودا نا ہوا تو۔۔۔
انکا مزید کہنا تھا کہ آخر میں 804 نے تو خود بولا واپس آؤ اور اپنی پسند کی جگہ سے الیکشن لڑو اور میں سامنے کمپین بھی نہیں کروں گا۰ ایک دفعہ الیکشن ہونے دیں ساری 2018 کی دو نمبری سامنے آجائے گی۰
https://twitter.com/x/status/1701846565433090224
منیب فاروق نے مزمل اسلم کو جواب دیا کہ اب بھی آپ کے پاس کوئی جواب نہیں۔ رہ گئی بات تھانیدار کی تو 2017-2022 کا تھانیدار یاد ہے؟ وہ تو آپ کے ساتھ تھا۔ اس کے ساتھ مل کر جو کچھ کیا وہ یاد ہے؟
انکا مزید کہنا تھا کہ آج کوئی نیا تھانیدار کسی اور کے ساتھ ہے تو پھر تکلیف کیوں؟ جو بویا وہ کاٹ رہے ہیں میرے بھائی۔ یہی تو مکافات عمل ہے۔ آج مظلومیت کی داستان نہ بنیں۔ پہلے اپنی غلطی تسلیم کریں لیکن وہ آپ نے کرنی نہیں۔ سبق سب کے لئے ہے میرے بھائی۔
https://twitter.com/x/status/1701852222223786386
مزمل اسلم نے اس پر جواب دیا کہ اس نے تو آزاد کیا تھا چار سال پہل، قید میں تو وہ وزیر اعظم بنے سے پہلے تھا اور اب 804 قید میں بھی آزاد باقی سارے آزاد ہو کر بھی قیدی تصور کر رہے ہیں۔
انہون نے مزید کہا کہ وہ دن دور نہیں جب آپ سماء کے الیکشن سیل میں بیٹھ کر 804 کی کامیابی کے بلے بلے کرنے پر مجبور ہوگے۰ کیونکہ تھانیدار تو اپنا لگا سکتے ہو، عوام کا کیا کروں گے؟
https://twitter.com/x/status/1701854196784587041
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/muzlm11h1h11.jpg