
کرکٹ کی خبروں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ کی ڈرافٹنگ کےدوران آسٹریلوی فاسٹ باؤلر پیٹ کمنز اب تک فروخت ہونے والے کھلاڑیوں میں دوسرے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔ سب سے مہنگے کھلاڑی مچل سٹارک بنے جن کو تقریباً 25 کروڑ بھارتی روپوں میں خریدا گیا۔
پیٹ کمنز کو سن رائزرز حیدرآباد نے2 لاکھ45 ہزار امریکی ڈالر (20 کروڑ 40 لاکھ بھارتی روپے) میں خریدا، اس سے قبل آئی پی ایل 2023 میں پنجاب کنگز نے انگلینڈ کے سیم کرن کو 18 اعشاریہ50 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا تھا۔
ڈرافٹنگ کے دوران راجھستان رائلز نے ویسٹ انڈیز کے کپتان روومین پاول کو 7 اعشاریہ 4 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا، سن رائزرز حیدرآباد نے آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کو 6کروڑ 80 لاکھ بھارتی روپے میں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔
خیال رہے آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے گزشتہ برس بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی مصروفیت کی وجہ سے آئی پی ایل کھیلنے سے انکار کردیا تھا،اس سے قبل 2020 میں انہوں نے آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14starccumisnjdhgs.png