
بین الاقوامی اکنامک فورم 'موڈیز'نے پاکستان کی معاشی ریٹنگ کے بعد کمرشل بینکوں کی ریٹنگ بھی کم کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فورم موڈیز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے پانچ بڑے کمرشل بینکوں کی طویل مدتی ڈپازٹ ریٹنگ کم کردی گئی ہے، جن بینکوں کی ریٹنگ کم کی گئی ان میں حبیب بینک لمیٹڈ، الائیڈ بینک لمیٹڈ، نیشنل بینک آف پاکستان، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ اور مسلم کمرشل بینک لمیٹڈ شامل ہیں۔
موڈیز نے پاکستانی کمرشل بینکوں کی طویل مدتی ڈپازٹ ریٹنگ میں کمی کرتے ہوئے اسے بی3 سے سی اے اےون کردیا ہے، بینکوں کی طویل مدتی فارن کرنسی کاؤنٹر پارٹی رسک ریٹنگز بھی بی 3 سے سی اے اے ون کردیا ہے۔
موڈیز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یو بی ایل، اے بی ایل، ایم سی بی کی بیس لائن کریڈٹ ایسسمنٹ کو بی3 سے سی اے اے ون کردیا گیا ہے جبکہ ایچ بی ایل اور این بی پی کےبی سی ایز کی سی اے اے ون پر تصدیق بھی کردی گئی ہے، اس تنزلی سے تمام بینکوں کی ڈپازٹ پر آؤٹ لک بدستور منفی رہےگی۔
یادرہے کہ موجودہ دور حکومت میں چند روز قبل عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ کو مزید منفی کرتےہوئے پاکستان کی ریٹنگ بی 3 سےسی اے اے کردی تھی
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/16modoooyabanksrating.jpg