مونس الٰہی نے مستعفی وزیر حسنین بہادردریشک کو انکے گھرجاکر منایا

darsh11k1.jpg


صوبائی وزیرخوراک حسنین بہادر دریشک کو پرویزالٰہی نے کیسے منایا ؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں۔

نجی چینل جیو نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے چوہدری مونس الٰہی نے صوبائی وزیر خوراک سردار حسنین بہادر دریشک کو ان کے گھر جاکر مناتے ہوئے استعفیٰ واپس لینے پر راضی کیا ،وہ آج سے دوبارہ اپنی وزارت سنبھال لیں گے ۔

گورنر پنجاب نے حسنین بہادر دریشک کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ناراضی کو بھی جواز بنا کر انھیں اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے کہا تھا ۔

مونس الٰہی نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب اُن کی رہائش گاہ پر جاکر سردار حسنین بہادر دریشک اور اُن کے والد سردار نصراللہ خان دریشک ملاقات کی اور انہیں استعفیٰ واپس لینے پر آمادہ کرلیا۔

پرویزالٰہی نے حسنین بہادر دریشک کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا کہ حسنین دریشک میری کابینہ کے قابل وزیر وں میں سے ایک وزیر ہیں حسین بہادر دریشک میرے لیے ویسے ہی ہیں جیسے مونس الٰہی ہیں

انکا مزید کہنا تھا کہ بطور صوبائی وزیر اپنے محکمہ کو بڑے اچھے طریقے سے چلا رہے ان کا استعفیٰ منظور نہیں کیا۔حسین بہادر دریشک بطور وزیر اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے پرویز الٰہی

حسنین بہادر دریشک نے 17 دسمبر کو کابینہ اجلاس میں تلخ کلامی اور گرما گرمی کے بعد صوبائی وزیر احتجاجاً کابینہ اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے، اور وزیراعلیٰ کو استعفیٰ بھیج دیا تھا جس کے بعد وزیراعلیٰ نے بتایا تھا کہ انہوں نے فوری استعفیٰ منظور کرلیا۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ میں ڈسپلن کیساتھ کابینہ اجلاس چلاوں گا، ایک وقت میں ایک ہی وزیر بات کر سکتا ہے، سردار حسنین بہادر دریشک نے اس کے باوجود بھی گفتگو جاری رکھی، وزیر اعلی نے اجازت کے بغیر گفتگو سے روکا تو صوبائی وزیر غصے میں آگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران حسنین بہادر دریشک نے دھمکی دی کہ میں پھر استعفی دے دیتا ہوں، اجلاس سے چلا جاتا ہوں کہہ کر صوبائی وزیر کابینہ اجلاس سے باہر چلے گئے۔
 

Dr Adam

President (40k+ posts)

ابّے نے اس شریف آدمی کو بے عزت کیا تھا پُتر نے مصلحت کے تحت جا کر اسکو منا لیا تو یہ کونسی بڑی خبر ہے ؟؟؟

خبر اسوقت ہوتی جب ابّا خود دریشک کے پاس جا کر اپنے رویے پر نادم ہوتا اور اسے منا کر لاتا
 

Back
Top