Noman Alam
Politcal Worker (100+ posts)
مولوی کی دوکان
By Noman Alam
By Noman Alam
چل رہی ہے تیری خوب دوکان مولوی
ہے تیری دوکان سارا پاکستان مولوی
عمل کی نہیں ضرورت بس دعائیں کرتا جا
فارمولا تو نے ہے نکالا مہان مولوی
خدا کے بندے ہیں آپس میں خندہ زن
یہ ہندو ،وہ عیسائی تو مسلمان مولوی
حرام کے کمائی سے مسجد میں بچھا فرش
اور اس فرش پہ مسجود ہیں شیطان مولوی
خالی دم نہ کر، میرے لیے بھی چندہ کر
بھوک سے ہے میرا بچہ بے جان مولوی
دعاؤں کی نہیں کچھ عمل کی بات کر
کہ جل رہا ہے میرا بلوچستان مولوی
تیری سالمیت کی دعائیں اثر رکھتیں اگر
نہ مانگتے لوگ ہزارہ اور سرائیکستان مولوی
مغرب کو گالیاں دے دے کے تھک گیا
خود کینیڈا جانے کو ہے پریشان مولوی
عقل کی بات کی ، ملحد میں ہو گیا
کیسے گھٹیا لگاتا ہے تو بہتان مولوی
ہر بات کا جواب احادیث سے دیا
کبھی پڑھا ہے تو نے خود قران مولوی ؟
تیری باتوں کا ثبوت ڈھونڈتے تھک گیا
باتوں میں ہے تیری صرف ہیجان مولوی
مسجد نہ رہی ، ہو گئی فتوے کی فیکٹری
عقل ایسے چڑھتی نہیں پروان مولوی
ایسا ایمان تو اپنے ہی پاس رکھ
مرنے دے عالم کو بے ایمان مولوی
ہے تیری دوکان سارا پاکستان مولوی
عمل کی نہیں ضرورت بس دعائیں کرتا جا
فارمولا تو نے ہے نکالا مہان مولوی
خدا کے بندے ہیں آپس میں خندہ زن
یہ ہندو ،وہ عیسائی تو مسلمان مولوی
حرام کے کمائی سے مسجد میں بچھا فرش
اور اس فرش پہ مسجود ہیں شیطان مولوی
خالی دم نہ کر، میرے لیے بھی چندہ کر
بھوک سے ہے میرا بچہ بے جان مولوی
دعاؤں کی نہیں کچھ عمل کی بات کر
کہ جل رہا ہے میرا بلوچستان مولوی
تیری سالمیت کی دعائیں اثر رکھتیں اگر
نہ مانگتے لوگ ہزارہ اور سرائیکستان مولوی
مغرب کو گالیاں دے دے کے تھک گیا
خود کینیڈا جانے کو ہے پریشان مولوی
عقل کی بات کی ، ملحد میں ہو گیا
کیسے گھٹیا لگاتا ہے تو بہتان مولوی
ہر بات کا جواب احادیث سے دیا
کبھی پڑھا ہے تو نے خود قران مولوی ؟
تیری باتوں کا ثبوت ڈھونڈتے تھک گیا
باتوں میں ہے تیری صرف ہیجان مولوی
مسجد نہ رہی ، ہو گئی فتوے کی فیکٹری
عقل ایسے چڑھتی نہیں پروان مولوی
ایسا ایمان تو اپنے ہی پاس رکھ
مرنے دے عالم کو بے ایمان مولوی