There is only 1
Chief Minister (5k+ posts)
دو بھوکے ایسے ہیں جو کبھی سیرنہیں ہو سکتے ہیں۔ایک طالب علم اور ایک طالب دنیا ۔
ایمان کی علامت یہ ہے کہ سچ نقصان بھی پہنچائے تو اسے فائدہ پہنچانے والے جھوٹ پر مقدم رکھو۔ اور تمہاری باتیں تمہارے عمل سے زیادہ نہ ہوں اور دوسروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے خداسے ڈرتے رہو۔
(کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ )
قدرت کا مقرر کیا ہوا مقدر انسان کے اندازوں پرغالب آجاتا ہے یہاں تک کہ یہی تدبیرکی بربادی کا سبب بن جاتی ہے۔
بردباری اورصبر دونوں جڑواں ہیں اور ان کی پیداوار کا سرچشمہ بلند ہمتی ہے۔
غیبت کرنا کمزور آدمی کی آخری کوشش ہوتی ہے۔
بہت سے لوگ اپنے بارے میں تعریف ہی سے مبتلائے فتنہ ہو جاتے ہیں۔
دنیا دوسروں کے لئے پیدا ہوئی ہے اور اپنے لئے نہیں پیداکی گئی ہے۔
نہج البلاغہ اقوال چار سو ستاون تا چار سو تریسٹھ

- Featured Thumbs
- https://i1.sndcdn.com/artworks-000515434008-cfg482-t500x500.jpg