
کچھ روز سے یوٹیوب پر زیرگردش کررہی ہیں جس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ مولانا طارق جمیل کی اپنی پہلی بیوی سے لڑائی ہوگئی ہے اور انہوں نے علیحدگی اختیار کرلی ہے ، یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ مولانا طارق جمیل کی دوسری بیوی بھی منظرعام پر آگئی۔
خبر پھیلانے والے یوٹیوب چینل نے دعویٰ کیا کہ مولانا طارق جمیل نے اپنی اہلیہ کو گھر منتقل کردیا ہے جس پر جھگڑے کا خدشہ ہے لیکن مولانا صاحب نے معاملات سنبھال لئے ہیں کیونکہ دینی علماء میں دوسری شادی کو برائی نہیں سمجھاجاتا۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی سامنے آگیا اور انہوں نے کہا کہ غلط معلومات سے خبردار رہیں ۔
مولانا طارق جمیل نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر کچھ چینلز میری دوسری شادی کے بارے میں جعلی خبریں پھیلا رہے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اللہ ان کو ہدایت دے۔
https://twitter.com/x/status/1442524554325151746
خیال رہے کہ ایک سال قبل بھی مولانا طارق جمیل سے متعلق دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے تیسری شادی کرلی جبکہ بعدازاں حقیقت یہ کھلی کہ ان کی ایک ہی بیوی ہے۔ انہوں نے تیسری کیا ، دوسری بھی شادی نہیں کی۔
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/ngENWaA.jpg