
پاکستانی کرکٹر عثمان شنواری نے اپنے ہمنام کھلاڑی کے انتقال کےبعد کنفیوژن دور کرنے کیلئےاپنی خیریت سےمتعلق وضاحت دیدی۔
تفصیلات کے مطابق کو آپریٹ ویٹرن لیگ کے میچ کے دوران46 سالہ عثمان شنواری میدان میں فیلڈنگ کے دوران گر کر جاں بحق ہوگئے تھےجس کے بعد ایک جیسےنام ہونےپر لوگ قومی کرکٹر عثمان شنواری سے متعلق پریشانی کا شکار ہوگئے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1573944006450487296
عثمان شنواری نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ان قیاس آرائیوں پر وضاحت دیتے ہوئے اپنی خیریت سے آگاہ کیا اور کہا کہ اللہ کا شکر ہے میں بالکل ٹھیک ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1574002085313626113
انہوں نے مزید کہا کہ لوگ میرےپورے خاندان کو فون کرکے اس حوالے سے استفسار کررہےہیں، میں بصد احترام اتنا کہنا چاہوں گا کہ اتنی بڑی خبر پھیلانے سے قبل اس کی تصدیق کرلیا کریں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/usman-1sh.jpg