منی پور میں جاری تشدد کے واقعات نے خوف زدہ کردیا،امریکی محکمہ خارجہ

2venadtrttrpatelelel.jpg


امریکا نے بھارتی ریاست منی پور میں جاری تشدد اور نسلی فسادات پر اظہار افسوس کردیا، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس کانفرنس میں بھارتی ریاست منی پور میں جاری تشدد اور نسلی فسادات کی مذمت کردی، انھوں نے کہا بھارتی ریاست میں جاری تشدد کے واقعات نے حیران اور خوف زدہ کیا۔

ویدانت پٹیل نے مزید کہا بھارت میں خواتین پر حملے کی ویڈیو حیران کن اور صدمہ انگیز تھی، ہم متاثرین سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، خواتین کے خلاف ایسا تشدد کسی بھی مہذب معاشرے میں شرمناک ہے،امریکا منی پور میں تشدد کے پرامن اور جامع حل کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، بھارتی حکام تمام گروپس کی جان و مال کی حفاظت کریں۔

انیس جولائی کو بھارتی ریاست منی پور کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں مشتعل مرد حضرات کو ہجوم کو دو خواتین کو برہنہ کرکے گھماتے ہوئے اور ان پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا گیا، منی پور میں مئی سے نسلی فسادات جاری ہیں اور برہنہ کی جانے والی خواتین ریاست کی اقلیتی قبیلے ’کوکی‘ کی خواتین تھیں اور انہیں برہنہ کرنے والا ہجوم ریاست کے اکثریتی قبیلے ’میتی‘ سے تعلق رکھتے تھے۔


منی پور میں طلبہ تنظیم آل ٹرائبل اسٹوڈنٹس یونین منی پور نے ریاست کی تمام اقلیتی برادریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے منی پور ہائی کورٹ کے سامنے مارچ کیا، جس میں ہزاروں طلبہ نے شرکت کی،منی پور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا تھا کہ ریاست کے اکثریت قبیلے ’میتی‘ کو بھی شیڈولڈ کاسٹ یعنی اقلیتی قبیلے میں شمار کیا جائے اور اسے بھی وہ مراعات دی جانی چاہئیں جو اقلیتی اور پسماندہ طبقے کو ملتی ہیں۔

میتی قبیلے کے لوگ منی پور میں اکثریت میں ہیں اور ان کی مجموعی آبادی ریاست کا 53 فیصد ہے لیکن انہیں اقلیتوں اور پسماندہ برادریوں والے خصوصی حقوق حاصل نہیں، جس کی وجہ سے انہیں اپنی ہی ریاست میں بہت سارے علاقوں میں زمین خریدنے کا اختیار نہیں، اس کے علاوہ انہیں زیادہ تر شہروں اور خصوصی طور پر صرف دارالحکومت کے ارد گرد تک رہنے کی اجازت ہے۔

اسی تفریق کی بنا پر میتی قبیلے کے رہنماؤں نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا اور دلیل دی کہ اقلیتی قبائل جن میں کوکی سرفہرست ہے، ان کی مجموعی آبادی 40 فیصد سے بھی کم ہے لیکن وہ ریاست کی 90 فیصد زمین کے مالک ہیں اور انہیں دیگر حقوق بھی حاصل ہیں، اس لیے ان کی طرح میتی قبیلے کو بھی اقلیتی خانے میں شامل کیا جائے۔

عدالت نے ریاستی حکومت کو حکم دیا تھا کہ وہ مرکزی حکومت کو تجاویز بھیجے کہ میتی قبیلے کو بھی اقلیت میں شامل کیا جائے، جس پر وہاں کی اقلیتی برادریوں اور خصوصی طور پر کوکی برادری نے احتجاج کیا اور پہلا احتجاج 3 مئی کو ہوا اور اگلے ہی روز اسی احتجاج پر حملہ ہوا تو پوری ریاست میں پرتشدد واقعات کا آغاز ہوگیا۔
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
بھارت بڑی غیر مسلم معیشت ہے. انسانیت کو بچانے کے لئے نیٹو افواج نہیں بھیجی جا سکتی. دھچکہ لگانے کا بیان ہی کافی ہے​
 

Back
Top