
بھارتی ریاست میں مسیحی خواتین کیخلاف انسانیت سوز واقعہ پر بھارتی اداکاروں کا ردعمل۔۔امید ہے گھنائونے واقعے میں ملوث افراد کو اتنی سخت سزا دی جائے گی کہ آئندہ کوئی بھی ایسا کرنے کی جرات نہ کر سکے: اکشے کمار
نریندر مودی کے دوراقتدار میں اقلیتوں کی بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں اور مظالم میں اضافہ میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ شمال مشرقی بھارت کی ریاست منی پور میں اکثریت میٹی اور اقلیتی کوکی قبائل میں نسلی تنازعدات جاری ہیں جس میں خواتین کو برہنہ کر کے گلیوں میں پریڈ کروانے کا انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا ہے۔
سوشل میں پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صف اول کے بھارتی اداکاروں کی طرف سے انسانیت سوز واقعے کی شدید مذمت کی گئی۔
بھارتی اداکار اکشے کمار نے واقعے کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ: منی پور میں مسیحی برادری کی خواتین کے ساتھ اس انسانیت سوز واقعے کو دیکھ کر میں لرز گیا ہوں۔ امید کرتا ہوں کہ اس گھنائونے واقعے میں ملوث افراد کو اتنی سخت سزا دی جائے گی کہ آئندہ کوئی بھی ایسا کرنے کی جرات نہ کر سکے۔
https://twitter.com/x/status/1681836088653123584
منی پور واقعہ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد معروف بھارتی اداکارہ کیارا ایڈوانی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ: منی پور میں خواتین کے ساتھ اس انسانیت سوز واقعے کی ویڈیو نے مجھے جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ میں دعا کرتی ہوں کہ ان خواتین کو جلد سے جلد انصاف ملے اور واقعے کے ذمہ داران کو سخت ترین سزا ملے جس کے وہ مستحق ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1681902678186573824
انسانیت سوز واقعے نے معروف ویٹرن بھارتی اداکارہ وسماجی کارکن ارمیلا ماتونڈکر نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ: منی پور میں ہونے والے انسانیت سوز واقعے نے مجھے صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔ اقتدار کے نشت میں دھت افراد اور میڈیا میں موجود ان کے جوتے چاٹنے والے جوکروں کے علاوہ اس واقعے پر خاموشی اختیار کرنے والی ملک کی معروف شخصیات کو شرم آنی چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1681847013967826945
اداکار رتیش دیش مکھ نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ: منی پور میں جو کچھ ہوا اس سے میرا دل دہل گیا، اس واقعے پر صدمے کے ساتھ ساتھ مجھے شدید غصہ ہے۔ خواتین کی عزت پر حملہ، انسانیت کے وقار پر حملہ ہے۔
https://twitter.com/x/status/1681890611757023237
معروف اداکارہ ریچا چڈھا نے واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا: واقعہ شرمناک، ہولناک اور لاقانونیت کی مثال ہے!
https://twitter.com/x/status/1681701858698461190
معروف اداکار سونو سود نے لکھا کہ: منی پور واقعے کی ویڈیو نے سب کی روح کو ہلا کر رکھ دیا ہے! یہ عورتوں نہیںانسانیت تھی جس کی پریڈ کرائی گئی۔
https://twitter.com/x/status/1681876594887991296
واضح رہے کہ بھارتی ریاست منی پور میں اکثریتی میٹی اور اقلیتی کوکی قبائل میں تنازعات کے باعث ہونے والے فسادات میں اب تک 100 سے زیادہ افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔ علاوہ ازیں علاقے میں بہت سے گرجا گھروں، حکومتی دفاتر اور گھر بھی نذرآتش ہو چکے ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما بائرن سنگھ 2017ء سے منی پور کے وزیراعلیٰ ہیں۔
دریں اثنا انسانیت سوز واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ میں تکلیف میں ہوں اور ایسا واقعہ کسی بھی سول سوسائٹی کیلئے انتہائی شرم کا مقام ہے، واقعے میں ملوث کسی ملزم کو نہیں بخشیں گے۔ حکومت اس ہولناک واقعے میں ملوث کسی بھی شخص کو معافی نہیں دے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/manipuahaha.jpg