
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے داخلہ و احتساب نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کےمعاملے پر کوئی مذاق نہیں بنتا، حریم شاہ کے خلاف انکوائری کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق شہزاد اکبر لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے جس میں انہوں نے مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ کی بڑی تعداد میں کرنسی نوٹوں کے ساتھ سامنے آنے والی ویڈیو پر ردعمل دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے نوٹس لے لیا ہے، اس معاملے پر کوئی مذاق نہیں بنتا انکوائری شروع کردی گئی ہے جس کیلئے برطانوی ایجنسی سے حریم شاہ کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔
یادرہے کہ چند روز قبل ٹک ٹاک حریم شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ کرنسی نوٹوں کی گڈیوں پکڑے نظر آرہی تھیں، انہوں نے اس ویڈیو میں یہ انکشاف بھی کیا کہ وہ بھاری مالیت کی کرنسی پاکستان سے بیرون ملک لے کر گئیں مگر کسی نے انہیں نہیں روکا اور انہیں کوئی روک سکتا بھی نہیں ہے۔
ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ایف آئی اے نے ایکشن لیتے ہوئے برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کو ایک خط ارسال کیا جس میں کہا گیا کہ کرنسی کے ساتھ وائرل ویڈیو برطانیہ میں بنائی گئی ہے، تاہم اس ویڈیو کے بعد حریم شاہ کی جانب سے ایک اور ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں انہوں نے اس سارے معاملے کو مذاق قرار دیا اور ان کے ساتھ موجود دانیال نامی شخص نے رقم کو قانونی قرار دیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/hareem-shahazb11.jpg