
گزشتہ روز منظورپشتین نے اسلام آباد میں جلسہ کیا اور پاک فوج کے خلاف ایسی زبان استعمال کی کہ سب نے کانوں کو ہاتھ لگالئے
ایک بڑے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے منظور پشتین نے کہا کہ بنگالیوں نے آپکی پتلونیں اتاریں تھیں لیکن ہم بنگالی نہیں اور ہم پٹھان بلوچ آپکی چمڑی اتار لیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1692767242629329223
منظورپشتین کی اس تقریر پر سوشل میڈیا صارفین نے ردعمل دیا کہ جو دانشور 9 مئی کے بعد فوج کی محبت میں مبتلا تھے اب وہ کہاں ہیں؟ یہ دانشور کیوں ستو پی کر سوئے ہوئے ہیں؟ جو لوگ شہبازگل کو عبرت کا نشان بنارہے تھے وہ اب منظورپشتین کے خلاف کاروائی کیوں نہیں کررہے؟
ان کا مزید کہنا تھا کہ کیا یہ سمجھا جائے کہ عمران خان کی وجہ سے کچھ لوگوں کو اپنے وجود کو خطرہ تھااسلئے انکے حامیوں اور سپورٹرز کے خلاف کاروائی کی؟
رضوان غلیزئی نے اس پر تبصرہ کیا کہ وہ دانشور جو نو مئی کے بعد اچانک پاک فوج کی محبت میں مبتلا ہوگئے تھے کیا انہوں نے پی ٹی ایم کی جلسے میں “دہشتگردی کے پیچھے وردی” کے نعروں کی مذمت کی؟ کورکمانڈر کے گھر کو مقامِ مقدس قرار دینے والے کرنے والی سیاسی جماعتوں کے کسی رہنماء نے کل کے جلسے میں جی ایچ کیو کو دہشتگردوں کا گھر قرار دینے پر کوئی پریس کانفرنس کی؟
https://twitter.com/x/status/1692809223879401804
پی ڈی ایم حکومت نے افواج سے محبت کے جذبے کو اپنی سیاست کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کی کہ شاید اس طرح عمران خان گیم سے آؤٹ ہوں اور انکو خالی میدان مل جائے لیکن باقی کاموں کی طرح اس میں بھی بری طرح ناکام ہوئے۔ بُغض سے بھرے جعلی دانشوروں کی منافقت بھی عیاں ہوئی۔
صدیق جان نے کہا کہ اگر پی ٹی ایم اور ریاست کے درمیان تعلقات ٹھیک ہو چکے ہیں، ان کو جلسہ کرنے کی سہولت دی گئی ہے، اگر تحریک لبیک اب حکومت کو کسی ملک کے سفیر کو نکالنے یا پیٹرول کی قیمت کم نہ کرنے پر لانگ مارچ کی دھمکی نہیں دیتی تو ہمیں اس کی تعریف کرنی چاہیے. ورنہ عمران خان کے دور میں ساڑھے 3 برس ٹی ایل پی اور پی ٹی ایم مسلسل حکومت کے لیے مسئلہ رہیں.
https://twitter.com/x/status/1692820630113038765
عمران بھٹی کا کہنا تھا کہ کل اسلام آباد میں پاک فوج کے خلاف جو زبان استعمال کی گئی جو نعرے بلند کیے گئے اس پر پیراشوٹرز ،نام نہاد دانشور ،نام نہاد اینکرز ستو پی کر کیوں سوئے ہوئے ہیں، انکی صحافتی زمہ داری کہاں کھو گئ ہے، انکی غیرت کہاں چلی گئی ہے،، کیا یہ لوگ پاک فوج کے خلاف اس پروپینگنڈے کوسپورٹ کررہے ہیں؟
انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم جماعتیں پاک فوج کے خلاف اس مہم پر کیوں خاموش ہیں؟کسی پی ڈی ایم رہنما کی جانب سے ابھی تک پاک فوج کے خلاف ہونے والی اس مہم کی مذمت نہی کی گئی،؟ کیا پی ڈی ایم اس لیے خاموش ہے کہ اس میں انکا سیاسی حریف شامل نہی ہے؟کہیں پی ڈی ایم میں شامل قوم پرست جماعتیں اس مہم کی حوصلہ افزائی تو نہی کررہی ؟
https://twitter.com/x/status/1692817978356895823
سلمان کوثر نے لکھا کہ منظور پشتین کا کل اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے سامنے تماشا اور دھمکیاں اب تک ضرور آپ نے دیکھ اور سن لی ہوں گی۔ آپ کیلئے سیٹ سبنھالتے ہی یہ ٹیسٹ کیس ہے۔ اب تک آپ کو نوٹس ضرور لینا چاہئیے تھا ۔ یہ لوگ جس ملک کو گالی دیتے ہیں ، جس ملک کے اداروں کو گالی دیتے ہیں اسی ملک کا کھاتے بھی ہیں رہتے بھی ہیں ان کو سبق ضرور سکھائیں
https://twitter.com/x/status/1692814899091579340
شہربانو نے لکھا کہ پاکستان کے دل اسلام آباد میں کھڑے ہو کر ۔۔۔۔منظور پشتین فوج کو دھمکیاں دے رہا ہے ۔۔۔ آج تک عمران خان نے یا پی ٹی ائی کے کسی سپورٹر نے اداروں کے خلاف کبھی اس طرح کی زبان استعمال نہیں کی لیکن پھر بھی ان کو گرفتار کیا گیا ان کو جیل میں رکھا گیا اور عورتوں کو سڑکوں پر گھسیٹا گیا ۔۔۔ ایک ہی ملک میں دو دستور
https://twitter.com/x/status/1692823854270251199
شفقت چوہدری کا کہنا تھا کہ منظور پشتین اسلام آباد میں راولپنڈی کا مہمان تھا اسلئے نہ کسی نے اٹک پر روکانہ اسلام آباد میں 144 لگی نہ انہیں شرپسند کہا گیاپی ٹی ایم کے خلاف سابق ڈی جی آئی ایس پی آرعاصم سلیم باجوہ اور جنرل آصف غفور نے ثبوت میڈیا پر پیش کئے مگر ہاتھ کسی نے نہیں ڈالااسلام آباد میں انہیں اچھل کود کی اجازت تھی مگر خیبر پختونخواہ میں اب انکے نام پر آپریشن کئے جائیں گےخیبر پختونخواہ کو افغانستان کی طرف دھکیلنے کے پلان پر عمل کیا جا رہا ہے
https://twitter.com/x/status/1692773442385510657
ارسلان بلوچ نے لکھا کہ یہ تو وہی علی وزیر نہیں منظور پشتین کے ساتھ جس نے شہباز شریف کو ووٹ دیا تھا؟
https://twitter.com/x/status/1692593566768304187
سادات یونس کا کہنا تھا کہ شہباز گل پر تو فوج کو بھڑکانیں کا الزام لگا کر تشدد کیا، منظور پشتین نے تو چمری اُتاڑنے کی دھمکی دے دی مجمعے کے سامنے۔لیکن اس کو فوج کبھی نتھ نہیں ڈالے گی، ہاتھ دور انگلی نہیں لگائے گی
https://twitter.com/x/status/1692845493892817189
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ikah1h112g21.jpg