منصورعلی خان کی پی ٹی آئی حامیوں کو عمران خان کے وکلاء سے بدظن کرنیکی کوشش؟

manso1111j112.jpg

منصور علی خان نے کچھ روز قبل لندن میں عمران خان کا مقدمہ لڑنیوالے ممکنہ وکیل کو سلمان رشدی کا حمایتی وکیل کہا اور عمران خان کے کیس کو اسلام دشمنی سے جوڑنے کی کوشش کی، اسی کلپ کو استعمال کرکے عطاء تارڑ ، مریم نواز اور دیگر رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی اور عمران خان پر اسلام دشمنی کے الزامات لگائے تھے۔

اب انہوں نے پی ٹی آئی کے وکلاء کے خلاف محاذ کھول لیا اور ان پر عمران خان کا کیس لڑنے کی بجائے عمران خان کا نام استعمال کرکے وی لاگز اور ویڈیو بنانے کاالزام لگادیا۔۔ عمران خان کے وکلاء میں نعیم حیدرپنجوتھہ ، انتظار پنجوتھہ، شیر افضل مروت، علی اعجاز بٹر ، شعیب شاہین اور عمیر نیازی شامل ہیں جو میڈیا اور سوشل میڈیا پر عمران خان کے کیس اور اسکے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کرتے نظر آتے ہیں اور اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے اپڈیٹس پہنچاتے نظر آتے ہیں۔

منصور علی خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں ان وکلاء کے بارے میں کہا کہ وکیلوں کا کام عمران خان کو ریلیف دلانا ہے، ٹک ٹاک اور سیلفیاں بنانا نہیں، قانونی حوالے سے عمران خان کے لیےسنجیدہ کوششیں نہیں ہو رہیں، کچھ وکلا عمران خان کے نام کو اپنی شہرت کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1699484309432983575
مختلف رپورٹرز اور سوشل میڈیا صارفین نے اسے عمران خان کے وکلاء کے خلاف پروپیگنڈا اور کمپین قراردیدیا اور کہا کہ پی ٹی آئی سپورٹرز کو یہ عمران خان کے وکلاء سے بدظن کرنیکی کوشش ہے۔اسکا مقصد صرف اختلافات پیدا کرنا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ مشکل وقت میں جب عمران خان کو انکے انتہائی قریبی ساتھی چھوڑگئے تھے تو ایسے وقت میں یہ وکلاء ہی عمران خان کیساتھ کھڑے تھے۔

اس پر شہبازگل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے دوست لونڈا لپاڑا جی کے مطابق عمران خان صاحب کے باہر نا آنے کی وجہ ان کے وکلا کی سیریس کوشش نہیں ہے۔ لونڈا لپاڑہ صاحب اصل بات بتائیں آپ کے آقا تما قانون یرغمال بنا کر خان کو اندر رکھے ہوئے ہیں۔ لونڈے لپاڑہ کی عادت ہے رنگ بازی کی اور آج وکلا پر شروع
https://twitter.com/x/status/1699496342584754339
مغیث علی نے تبصرہ کیا کہ عمران خان کیساتھ اس مشکل وقت میں کھڑا ہونا بہت مشکل ہے، بہت سی ایسی چیزیں ہیں جو ابھی سامنے نہیں آئیں، لیکن جو وکیل بھی اس وقت عمران خان کیساتھ کھڑا ہے وہ بہادر شخص ہے۔۔۔ کیونکہ مشکل وقت میں بہت سے لوگ پی ٹی آئی چھوڑ گئے۔۔
https://twitter.com/x/status/1699496107297100199
رضوان غلیزئی نے کہا کہ عمران خان کی قانونی ٹیم کے کئی لوگ پیچھے ہٹ گئے۔ وہ پہلے خود وکلاء کو ہدایات دیتے تھے جیل میں جانے کے بعد رابطوں میں تعطل کی وجہ سے قانونی ٹیم میں بھی یکسوئی نہیں ہے۔ جو وکیل ساتھ ہیں وہ اپنی حیثیت میں جوکرسکتے ہیں کررہے ہیں، عمران خان نے ہی انکو ہدایات دی ہوئی ہیں کہ وہ میڈیا سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال کریں۔ جو خان کے ساتھ کھڑا ہو اسکے ٹک ٹاک خود ہی لوگ بنا دیتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1699494850033275159
ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ لونڈے لپاڑے کی عمران خان کے وکیلوں سے عوام کو بدظن کرنے کی ناکام کوشش۔۔۔ ٹک ٹاک کے استعمال پر تنقید بھی ٹک ٹاک کے ذریعے
https://twitter.com/x/status/1699592412086382620
ارسلان بلوچ کا کہنا تھا کہ خان کی لیگل ٹیم کے خلاف ایک باقاعدہ مہم شروع کی گئی ہے،تاکہ عوام لیگل ٹیم پر سوال اٹھائیں،جس سے آپسی اختلافات ہوں اور فائدہ انکا ہو۔اس چیز سے بچنا ہے سب نے۔کسی لونڈے لپاڑے کے پروپیگنڈے میں نہیں آنا۔
https://twitter.com/x/status/1699509620601934002
 

patwari_sab

Chief Minister (5k+ posts)
pakistan tottne ja raha or yeh chotiya khan ke bughz me jal raha hai. economy dob gayi hai.. kisi bi waqt ek tha pakistan ho sakta hai
 

Tandoori

Councller (250+ posts)
most of these lawyers are poorly qualified and their most legal win are due to other means which is not working now
 

Dr Adam

President (40k+ posts)

مریم کے اس پالتو لونڈے کا تو کوئی علاج ہونا چاہیے اور وہ بھی جلدی
 

Back
Top