منشیات کے تدارک کی بریفنگ میں سگار کے کش،نگران وزیرداخلہ تنقید کی زد میں

4بئگھتیئدعرفیر.png

منشیات کے تدارک پر بریفنگ ، نگراں وزیر داخلہ ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر سگار کے کش لگاتے رہے، سوشل میڈیا صارفین کی سخت تنقید

نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی تعلیمی اداروں کو منشیات کے تدارک سے متعلق بریفنگ کے دوران ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر سگار کے کش لگاتے رہے، خود تصویر شیئر کی جس پر سوشل میڈیا صارفن نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر داخلہ نے ٹویٹر پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ ٹانگ پر ٹانگ رکھے سگار ہاتھ میں پکڑے نظر آرہے تھے، انہوں نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے مبینہ استعمال پر رپورٹ پیش کی ہے، آئی جی اسلام آباد کو تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے سخت اقدامات کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1723269264415572471
نگراں وزیر داخلہ کے ایسے رویے پر سوشل میڈیا صارفین اور صحافیوں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا، بیرسٹر میاں علی اشفاق نے کہا کہ یہ نامناسب طریقہ ہے اور یہ تصویر بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے آئیڈل تصویر نہیں ہے ، ایسے معاملات میں احتیاط برتنی چاہیے۔

https://twitter.com/x/status/1723625855572996281
اینکر طارق متین نے کہا کہ سگار پیتے ہوئے منشیات کے تدارک کی رپورٹ وصول کی، مطلب لوگ ایسے کیسے کرلیتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1723651170458386747
صحافی احتشام الحق نے کہا کہ کوئی طریقہ اور سلیقہ نہیں ہے، انہیں آداب بھی نہیں آتے، وزیر داخلہ سرکاری میٹنگ میں سگار نوش فرمارہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1723663812320993617
آصف عزیز نے کہا کہ ہاتھ میں سگار پکڑ کر بگٹی صاحب نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے کاوشیں کررہے ہیں، کاش آپ لوگ کسی بھی معاملے میں سنجیدہ ہوتے۔

https://twitter.com/x/status/1723629260789666086
فیصل چوہدری نے کہا کہ منشیات کے خلاف وزیر صاحب کے ہاتھ میں کیا ہے؟

https://twitter.com/x/status/1723411741441421505
مایا صدیقی نے لکھا کہ ہر شاخ پر الو بیٹھا ہے انجام گلستاں کیا ہوگا، منشیات کے تدارک سے متعلق رپورٹ ایک ایسے وزیر کو پیش کی گئی جو خود سگار پی رہا ہے، اگلا منشیات کے خاتمے کی ہدایات بھی دے رہا ہے، اس ملک کا مستقبل اللہ ہی جانے۔

https://twitter.com/x/status/1723659353800974716
صارفین نے نگراں وزیرداخلہ کی جانب سے ایسے نامناسب رویے کی شدید مذمت کی ۔

https://twitter.com/x/status/1723665257636237364
https://twitter.com/x/status/1723635172489543830

https://twitter.com/x/status/1723664961732321610
https://twitter.com/x/status/1723665081987199058
 

Back
Top