
اوورسیز پاکستانی بزنس مین عمران چوہدری نے نون لیگ برطانیہ کے عہدیدار کو عمران خان کے حوالے سے فارن فنڈنگ کے جھوٹے الزامات لگانے پر نوٹس بھیج دیا
نون لیگی عہدیدار جیشال سنتوش بگٹی نے الزام لگایا تھا کہ عمران چوہدری نے جنرل شجاع پاشا ، عمران خان ، عارف نقوی اور شیخ نیہان کے لیے ڈنر میٹنگز کا انعقاد کیا اور فارن فنڈنگ کی
نوٹس کے مطابق عمران چوہدری نے زندگی میں کبھی جنرل شجاع پاشا سے ملاقات نہیں کی، اور کبھی شیخ نیہان اور عمران خان سے کسی ڈنر پر ملاقات یا فنڈنگ نہیں کی
عمران چوہدری نے جھوٹے الزامات لگانے پر ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے جس پر قانونی کاروائی ہو گی






کہاجارہا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل شجاع پاشا نے بھی جیشال سنتوش بگٹی کو قانونی نوٹس بھجوایا ہے جس کے بعد انکا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند ہے
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/santo11h.jpg