
بھارت میں کروڑ وں کی جائیدادوں کے مالک بھکاری نے مالی حیثیت سامنے آنے کے باوجودکہا ہے کہ میں بھیک مانگ مانگ کر ہی کروڑ پتی بنا ہوں، پیشہ تبدیل نہیں کرسکتا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ممبئی میں بھرت جین نامی ایک بھکاری کی کروڑوں روپے کی جائیدادیں سامنے آئی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھرت جین نےاپنی خراب مالی حالت کے باعث ممبئی کی سڑکوں، ٹریفک سگنلز، ریلوے اسٹیشنز اور دیگر عوامی مقامات پر بھیک مانگنا شروع کی، بھرت جین نے بھیک سے اتنی دولت اکھٹی کی کہ اس نے کروڑوں کی جائیدادیں خریدیں، عالی شان گھر خریدا،اپنے بچوں کو شہر کے مہنگے اسکول میں داخل کروایا۔
بھرت جین اتنا امیر ہوگیا کہ اس نے ممبئی میں کئی جائیدادیں خریدنے کے ساتھ ساتھ ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری بھی شروع کردی، اس کی ملکیت میں دو دوکانیں بھی ہیں جس سے بھرت جین کو ماہانہ 40 ہزار روپے کرایہ ملتا ہے، پھر بھی بھرت جین بھیک مانگتا ہے اور یومیہ 2 ہزار روپے کماتا ہے۔
بھرت جین کے گھر والے اب اسے بھیک مانگنے سے روکنے کی کوشش کرتے ہیں مگر بھرت جین کا ہمیشہ ایک ہی جواب ہوتا ہے کہ جس پیشے سے اس نے کروڑوں روپے کی جائیدادیں بنائیں وہ یہ پیشہ نہیں چھوڑے گا اور ہمیشہ یہ کام کرتا رہے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/beggaiahaha.jpg