
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پورے ملک میں عوام نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا یہ احتجاج سیلکٹڈ حکومت کے خلاف ایک ریفرنڈم ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے زیر انتظام گزشتہ روز گلگت بلتستان سمیت پاکستان کے متعدد شہروں میں مہنگائی بے روزگاری اور حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1454403822571429890
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر آج بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کے تمام صوبوں ، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور وسیب میں احتجاجی مظاہروں کی تصاویر شیئر کیں۔
انہوں نے تصاویر کے ساتھ اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ روز تحریک انصاف اور آئی ایم ایف کی معاشی پالیسیوں، تاریخی مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کے خلاف پورے ملک میں عوام نے احتجاج کیا، یہ سیلکٹڈ حکومت کے خلاف ایک ریفرنڈم ہے۔
یادرہے کہ گزشتہ روز کامیاب احتجاج مظاہروں کے انعقاد پر پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے جیالوں کو شاباش دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہم جنگ سے تباہ حال ملک کی دوبارہ تعمیر کرنے کی بھی اہلیت رکھتے ہیں مہنگائی پر قابو پانا کونسا مشکل کام ہے، ہم اقتدار میں آکر کسی سے انتقام نہیں لیتے، ہم غریب کے ہیں اور غریب ہمارے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8bilawalmehngai.jpg