
مہنگائی کے خاتمے کا دعویٰ کرکے اقتدار میں آنے والی حکومت کے دور میں مہنگائی 27 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اس وقت ملک بدترین مہنگائی سے دوچار ہے، اپریل کے مہینے میں مہنگائی کی شرح 13 اعشاریہ 37 فیصد کی سطح پر پہنچ چکی ہے، یہ شرح جنوری2020 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔
مہنگائی میں اضافے کے حوالے سے اعدودشمار ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں سامنے آئے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسلسل چھٹے مہینے میں مہنگائی کی شرح ڈبل ڈیجٹ میں رہی ہے، اپریل کے مہینے میں مہنگائی کی شرح میں ایک اعشاریہ 61 فیصد کا اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق دیہی علاقوں میں مہنگائی 1اعشاریہ 63فیصد اضافے کے بعد 15اعشاریہ 1 فیصد جبکہ شہری علاقوں میں 1اعشاریہ 6 فیصد اضافے کے بعد 12اعشاریہ 2 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ (جولائی تا اپریل)11 اعشاریہ 04فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، اپریل کے مہینےمیں سبزیوں کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے جس کی وجہ سے مہنگائی کی شرح میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوا ۔
https://twitter.com/x/status/1520654712483328002
ادارہ شماریات کے مطابق اپریل کے مہینے میں سالانہ بنیادوں پر شہری علاقوں میں ٹماٹر 124اعشاریہ68 فیصد،پیاز 61اعشاریہ 64فیصد، کوکنگ آئل 60فیصد، گھی 58اعشاریہ 60 فیصد، دال مسور 40 اعشاریہ 3اور پھل 30 اعشاریہ64 فیصد مہنگے ہوئے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/infl1111j21.jpg