ملک میں مہنگائی کا طوفان، کتنے فیصد پاکستانیوں کا بجٹ بگڑ گیا؟ سروے رپورٹ

2shehbazbivara.jpg

ملک میں مہنگائی کا طوفان، عوام شدید پریشان ہیں، ایسے میں سروے میں اکیانوے فیصد پاکستانیوں نے مشکلات کا اظہار کردیا،91 فیصد پاکستانیوں نے روز مرہ اشیا کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے باعث نہ صرف ماہانہ گھریلو بجٹ میں گزارا مشکل قرار دیا بلکہ اخراجات کیسے پورے کریں اس بارے میں دباؤ ہونے کا بھی کہا۔

گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق 1100 سے زائد افراد نے ملک بھر سے حصہ لیا۔

https://twitter.com/x/status/1648286536935550976
سروے میں 91 فیصد پاکستانیوں نے روز مرہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ماہانہ بجٹ میں گزارنے کو مشکل کہا اور اخراجات کیسے پورے کریں۔

7 ہزار سے 15 ہزار روپے کمانے والے 91 فیصد، 15 سے 30 ہزار روپے کمانے والے 93 فیصد جب کہ 30 ہزار روپے سے زائد ماہانہ آمدن رکھنے والے 86 فیصد افراد نے ماہانہ بجٹ میں گزار ے کو مشکل کہا اور اخراجات پورے کرنے کےلیے پریشان ہونے کا بتایا،محدود بجٹ میں گزارا کرنے میں ناکامی کا کہنے والوں میں 90 فیصد سے زائد نے اپنی آمدنی 7 ہزار سے 30 ہزار روپےکی درمیان بتائی،7 فیصد نے اس کے بر عکس رائے دی اور کوئی پریشانی نہ ہونے کا بتایا جب کہ 2 فیصد نے اس سوال کاکوئی جواب نہیں دیا۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Corrupt PDM beggars and their shameless handlers have always made a mess of the country so doing it once again is no exception. Pity on those who always get in their trap.
 

Back
Top