ملک میں انصاف نہیں صرف جنگل کا قانون ہے، عمران خان

im1h1h12h11.jpg

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس ملک میں انصاف نہیں ہے بلکہ یہاں صرف جنگل کا قانون ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے فواد چوہدری کی گرفتاری اور جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالے کیے جانے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ فواد چوہدری کے ساتھ جو کچھ کیا جارہا ہے اس سےثابت ہوتا ہے کہ ملک میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے ، یہاں انصاف نہیں بلکہ جنگل قانون ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فواد چوہدری کا اغوا، ان کےساتھ ایک دہشت گرد جیسا سلوک اور ایک جعلی ایف آئی آر کے مقدمے میں 2 روزہ جسمانی ریمانڈ دینا غلط ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اگر ریاست اور بدمعاشوں کا ٹولہ یہ سمجھتا ہے کہ ہمیں خوفزدہ کیا جاسکتا ہے تو وہ غلطی کررہے ہیں، پاکستان کے عوام فسطائیت کے خلاف کھڑے ہونے کیلئے پرعزم ہیں، میں اور میری پارٹی جمہوریت کی بحالی ، قانون پر عملدرآمد اور انصاف کی فراہمی کیلئے فسطائی قوتوں کے خلاف لڑنے کیلئے تیار ہیں۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Nation is with Imran khan against corrupt PDM beggars and their shameless handlers.