ملک میں انتشار کی ایک ہی وجہ ہے اور وہ الیکشن چوری ہے،شاہد خاقان عباسی

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
ملک میں انتشار کی ایک ہی وجہ ہے اور وہ الیکشن چوری ہے آپ کوئی بھی مذاکرات کر لے کچھ بھی کر لیں لیکن جتنی دیر تک الیکشن چوری کے مسئلے کو حل نہیں کرتے انتشار ختم نہیں ہو سکتا شاہد خاقان عباسی
https://twitter.com/x/status/1930428570163098090
ساری حکومت دوسروں کی چھینی ہوئی سیٹوں پر بیٹھی ہے، حکومت خود یہ بات جانتی ہے کہ سیٹیں انکی اپنی نہیں ہیں، دوسروں کی چھینی ہوئی سیٹوں پر بیٹھ کر حکومت کیا کرسکے گی، شاہد خاقان عباسی
https://twitter.com/x/status/1930431171361374670
چھبیسویں آئینی ترمیم کرنے والے مستقبل میں پچھتائیں گے، یہی جماعتیں پھر کہیں گی ہم نے بہت دباؤ میں ووٹ دیا تھا،ذولفقار علی بھٹو کو پھانسی دینے والے ججز نے بھی بعد میں کہا ہم نے بڑے دباؤ میں فیصلہ سنایا تھا، جب سے ملک بنا ہے یہ تماشے ہو رہے ہیں، شاہد خاقان
https://twitter.com/x/status/1930425349885563089
نواز شریف نے باجوہ کے احتساب کا کہا تھا تو اب انکی حکومت ہے ملک میں اگر باجوہ کا احتساب کرنا چاہتے ہیں تو کر لیں، احتساب کرنا شروع کیا تو سیاستدانوں سمیت کوئی نہیں بچے گا، سب قابل احتساب ہیں، شاہد خاقان عباسی
https://twitter.com/x/status/1930423174555910323
سمبڑیال کے ضمنی انتخابات میں حکومت کی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی بھی حکومت پر تنقید کر رہی ہے، ایک سیٹ حاصل کرنے کیلئے کتنے حکومتی وسائل استعمال کیے گئے، پولیس اور انتظامیہ کا استعمال ہوا، یہ الیکشن نہیں ایک تماشا تھا، شاہد خاقان عباسی
https://twitter.com/x/status/1930435408233472359
پیپلز پارٹی محب وطن جماعت ہے اسلیے اقتدار نہیں چھوڑ رہی، پیپلز پارٹی کی مجبوری ہے کہ انکو اقتدار چاہیے، حکومت کے ہر فیصلے میں پیپلز پارٹی شامل ہے، 2 صوبائی حکومتیں اور آئینی عہدے پیپلز پارٹی کے پاس ہیں، شاہد خاقان عباسی
https://twitter.com/x/status/1930433852679348341
 

Back
Top