ملک ریاض کی مبینہ آڈیو "ڈبہ فلم" قرار،سوشل میڈیاصارفین کے طنز کے تیر

malik11h1h211.jpg


گزشتہ روز ملک ریاض کی سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ گفتگو کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی جس میں ملک ریاض یہ کہتے سنائی دے رہے ہیں کہ خان کے پیغامات آرہے ہیں کہ مصالحت کروادیں۔

جس پر آصف زرداری نے جواب دیا کہ اب یہ امپاسیبل ہے ۔

اس پر ملک ریاض نے آصف علی زرداری سے کہا کہ آپ کو انفارمیشن دینی تھی، خان کے پیغامات آرہے ہیں کہ مصالحت کروادیں۔آج تو اُس نے مجھے بہت ہی مسیجز کیے ہیں کہ پیچ اپ کروادیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت نے اس کال کو ڈرامہ قرار دیا اور کہا کہ اب یہ حربے پرانے ہوچکے ہیں۔

ڈاکٹر ارسلان کا کہنا تھا کہ ملک ریاض اور زرداری کی پھیلائی فون کال ایسے ہی ہے کہ میں ابھی جبران کو فون کال کروں اور کہوں کہ نوازشریف آج بہت پیغام بھیج رہا تھا کہ جبران سے کہو میرے پر سوشل میڈیا پر ہتھ ہولا رکھے۔ پھر اسی فون کال کو ریکارڈ کرکے چلوا دوں کے فون کال لیک ہوگئی۔ کن جاہلوں سے مقابلہ پڑا ہے
https://twitter.com/x/status/1530578004203565057
صابر شاکر نے تبصرہ کیا کہ نئی شارٹ فیک فلم پِٹ گئی مارکٹنگ کیلیے پروڈیوسرز نے اضافی کُمک مانگ لی گئی
https://twitter.com/x/status/1530596263879659521
ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ دل نہیں مانتاکہ عمران خان کسی کو کہیں گےکہ ہمارا آصف زرداری سےپیچ اپ کروادیں،سوال یہ بھی جب عمران خان آصف زرداری سمیت تمام پی ڈی ایم کو امریکی آلہ کار،سازش کرکےحکومت گرانےوالےغدار کہہ رہےتھےتب سےابتک آصف زرداری کیوں چُپ رہے،کیوں نہ بتایا کہ عمران خان تو پیچ اپ کےپیغامات بھیجتےرہے
https://twitter.com/x/status/1530591138079555587
ارم زعیم نے تبصرہ کیا کہ عجیب یہ نہیں کہ انہوں نے فیک اڈیو نکالی، تعجب اس بات پر ہے کہ یہ لوگ اب بھی عوام کو پاگل سمجھتے ہیں۔ انکل نکل آو 1988 سے باہر 2022 ہے یہ
https://twitter.com/x/status/1530591556557623297
اسفندیاربھٹنانی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو چاہیے کہ ابھی فیصل جاوید خان اور عمران خان کی کال لیک کریں جس میں آصف زرداری کا کہا گیا ہو کہ ایان سے پیچ اپ کروانے کی بھیک مانگ رہا تھا. ان سے ایسے ہی نمٹا جانا چاہیے.
https://twitter.com/x/status/1530575065150013442
احتشام الحق کا کہنا تھا کہ آڈیو تو کیا، ننگی ویڈیو بھی نکال دو تب بھی لوگوں نے یقین نہیں کرنا ہے۔ یہ چالیس سال پرانے بچوں والی حرکتیں چھوڑ دو۔ دنیا بہت آگے نکل چکی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1530580037661077505
سعید بلوچ کا کہنا تھا کہ آڈیو/وڈیو کا بزنس کرنے والوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ اب یہ کاروبار وی سی آر کی طرح پِٹ چکا ہے کوئی متبادل دھندہ ڈھونڈیں، عمران خان قوم کو جس لیول تک لیجا چکا ہے وہاں ایسی چیزیں انتہائی معمولی اور غیر ضروری و غیر متعلقہ ہو چکی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1530586335219785730
زمان مہر کا کہنا تھا کہ جس سے ملاقات کرنے کے لئے سی آئی اے کا چیف اسلام آباد میں کھجل ہوتا رہا وہ ملک ریاض جیسے قبضہ مافیا کے ترلے کرے گا
https://twitter.com/x/status/1530577826801500160
ایک سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کیا کہ جیسے ثاقب نثار کی آڈیو کا تیا پانچہ کیا تھا ویسے ہی اس آڈیو کا بھی ہو جانا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1530573233933541386
حق پرست کا کہنا تھا کہ جس نے بائیڈن اور سی آئی اے کو منہ نہیں لگایا وہ زرداری سے بات کرنے کے لیئے ملک ریاض کے ترلے کرتا رہا. واہ!
https://twitter.com/x/status/1530587138978373633
حزب الرحمان کا کہنا تھا کہ اب یہ آڈیو والی کیا چول ہے؟ یار ویسے اتنے کم عقل لوگ ہیں کوئ جو اس قسم کی حرکتیں کر رہے ہیں 2022 میں 1990والی سوچ۔ اتنی کوئ گری ہوئی حرکت۔
https://twitter.com/x/status/1530583220399484928
 

انقلاب

Chief Minister (5k+ posts)
وہ فون کال کب آ رہی ہے جس میں رشتے کروانے والی مائی خان کو آصفہ زرداری کے فضائل بیان کر رہی ہے؟
 

Back
Top