ملک بھر کے سرکاری محکموں میں عارضی آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ

CX8308ses.png

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عارضی آسامیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں عارضی نوعیت کی تمام آسامیوں کو فوری طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق، کابینہ ڈویژن کی جانب سے 3 ستمبر کو جاری کیے گئے سرکلر میں تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو ہدایت دی گئی تھی کہ عارضی آسامیوں کو بند کیا جائے۔

یاد رہے کہ 27 اگست 2024 کو کابینہ نے عارضی آسامیوں کو ختم کرنے سے متعلق اہم فیصلہ کیا تھا، جس پر اب عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے فنانس ڈویژن نے ایک آفیشل میمورنڈم جاری کیا ہے۔ اس میمورنڈم میں تمام وزارتوں اور محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے زیر انتظام اداروں میں کابینہ کے فیصلے پر مکمل عمل کریں۔

پاکستان میں مختلف سرکاری محکموں میں چوکیدار، مالی، سکیورٹی گارڈز اور نائب قاصد جیسی عارضی آسامیوں پر بھرتی کی جاتی ہے، جنہیں اب ختم کرنے کی پالیسی متعارف کرائی گئی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق اس فیصلے کا مقصد سرکاری محکموں میں اضافی اخراجات کو کم کرنا اور وسائل کی مؤثر تقسیم کو یقینی بنانا ہے۔
 

dxtyle

Councller (250+ posts)
Itna Zulm kafe nahi tha jo yeh b kr rahe hai , ab shayid ek inqilaab zarori hai , ta ke yeh mulk haqeeqi azaad ho jae