حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئےبجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7روپے 12 پیسے کا اضافہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست منظور کرتے ہوئے ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلوں صارفین کیلئے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں فی یونٹ 7 روپے 12 روپے کا اضافہ کردیا ہے۔
نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو وزیراعظم کی ہدایات پر 3 ماہ کیلئے ٹیرف میں اضافے سے استثنیٰ دیدیا گیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد گھریلوصارفین کیلئے بجلی کا فی یونٹ ٹیرف 48روپے 84 پیسے ہوگیا ہے، 201 سے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنےوالے صارفین کا ٹیرف7روپے 12 پیسے اضافے کے بعد 34 روپے 26 پیسے فی یونٹ ہوگیا ہے،301 سے 400 یونٹ کا ٹیرف7 روپے 12 پیسے اضافے کے بعد 39 روپے 15 پیسے کا ہوگیا ہے۔
اسی طرح 401 سے 500 یونٹس تک استعمال کرنے والے صارفین کے بنیادی ٹیرف میں 6روپے 12 پیسے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ ٹیرف 41 روپے 36 پیسے تک پہنچ گیا ہے، 501 سے 600 یونٹ والے صارفین کا ٹیرف 6روپے 12 پیسے اضافے کے بعد 42 روپے 78 پیسے ہوگیا ہے۔
601 سے 700 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کے ٹیرف میں 6روپے 12 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ان کا ٹیرف 43روپے 92 پیسے جبکہ 700 سے زائد یونٹس چلانے والے صارفین کے ٹیرف میں 6روپے 12 پیسے اضافے کے بعد 48روپے 84 پیسے کا ہوگیا ہے۔