ملکی اور عالمی میڈیا کا ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب

05111023b5c3f56.png


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے بین الاقوامی اور ملکی میڈیا کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کروا کر بھارت کے دہشت گردی کے کیمپوں کے بے بنیاد الزامات کا پول کھول دیا۔


ڈان نیوز کے مطابق، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا عالمی میڈیا سے وابستہ صحافیوں کو ایل او سی کا دورہ کروانے کا مقصد بھارت کی جانب سے پھیلائے گئے جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنا تھا۔



اس دورے میں بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کے لیے زمینی حقائق میڈیا کے سامنے پیش کیے گئے، اور پاکستانی و غیر ملکی صحافیوں کو ان مخصوص مقامات پر لے جایا گیا جنہیں بھارت نے مبینہ طور پر دہشت گردی کے ٹھکانے قرار دیا تھا۔


میڈیا نمائندگان نے زمینی حقائق، مقامی آبادی کی گواہی اور حالات کا خود مشاہدہ کیا۔


وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کئی بار پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے، اور ہم نے بین الاقوامی و ملکی میڈیا کے سامنے تمام حقائق رکھ دیے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ بھارت جن مقامات کو خیالی دہشت گرد کیمپ قرار دیتا ہے، وہاں کی حقیقت دنیا نے دیکھ لی، اور بھارت کا پروپیگنڈا دم توڑ گیا ہے۔


یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایل او سی پر دو بار سیز فائر کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے۔


مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں مقامی سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت نے بے جا الزام تراشی اور اشتعال انگیزی کا سلسلہ شروع کیا، اور پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے علاوہ سفارتی عملے کو 30 اپریل 2025 تک بھارت چھوڑنے کی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ مودی سرکار نے پاکستان کے حوالے سے کئی جارحانہ فیصلے کیے، جن میں پاکستانیوں کے ویزوں کی منسوخی بھی شامل ہے۔


پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے جوابی اقدامات کرتے ہوئے بہترین سفارتی حکمت عملی اپنائی، اور بھارت کے سفارتی عملے کو 30 افراد تک محدود کر دیا۔ قومی سلامتی کمیٹی نے واضح کیا کہ پانی پاکستان کی لائف لائن ہے، اور اگر پانی بند کیا گیا تو پاکستان اسے جنگ تصور کرے گا۔


جنوبی ایشیا میں دو ایٹمی قوتوں کے درمیان کشیدگی سے دنیا بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ پاکستان نے اقوام متحدہ میں جعفر ایکسپریس حملے کا الزام اپنے علاقائی حریف پر عائد کیا ہے۔ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے پہلگام حملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کو قبول کرنے کا عندیہ بھی دیا تھا، تاہم بھارت کی جانب سے امن کے لیے اقدامات کے بجائے روایتی ہٹ دھرمی کا سلسلہ برقرار ہے۔


امریکی محکمہ خارجہ، سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے والے یونان، خلیجی ممالک کی تنظیم، سعودی عرب، یو اے ای، اور اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے دونوں ملکوں پر کشیدگی میں کمی لانے پر زور دیا ہے، تاہم بھارت اپنی روایتی ہٹ دھرمی کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔


ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی آج پاکستان پہنچے ہیں، جہاں وہ خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے، اور پاکستان کے بعد ان کے دورہ بھارت کا بھی امکان ہے۔
 
Last edited by a moderator:

چاچا بوٹا

MPA (400+ posts)


یہ باندر النسل بھی ائیر فورس کا رکشہ فری میں لیے پھر رہا ہے . آموں کا کوئی ٹوکرا نہیں رکشے میں؟؟؟

ڈاکٹر صاحب نظر چیک کرواو۔
ائر فورس میں بندروں اور ٹٹے چکوں کو یہ سروس نہیں ملتے۔ ۔
یہ رکشہ ۔بندوق والے زمینی ڈکیتوں کاہے ۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
ڈاکٹر صاحب نظر چیک کرواو۔
ائر فورس میں بندروں اور ٹٹے چکوں کو یہ سروس نہیں ملتے۔ ۔
یہ رکشہ ۔بندوق والے زمینی ڈکیتوں کاہے ۔

Stand corrected.
Laykin aye saray haram de ikko ee nay..... zameeni hon, hawai hon yaa paani walay... saray ikk toun ikk wudd kay kanjer.
You talk to anyone of them they talk in same language.... civilians ko insan he nahi samajhtay.
 

Back
Top