
لاہور ہائی کورٹ میں ملٹری و سرکاری ملازمین کو ٹیکس چھوٹ دینے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
لاہور ہائی کورٹ میں ملٹری اور سول اداروں کے آفیشلز کو ٹیکس چھوٹ دینے کے خلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس عابد عزیز شیخ 8 جولائی کو ملٹری آفیشلز اور بیوروکریٹس کو ٹیکس چھوٹ دینے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کریں گے۔
ایڈووکیٹ ندیم سرور کے ذریعے شہری مشکور حسین کی جانب سے دائر اس درخواست میں وفاقی حکومت اور ایف بی آر کو فریق بناکر موقف اپنایا گیا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 236 سی کو بذریعہ فنان ایکٹ غیر قانونی طور پر ترمیم کی گئی۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ سیکشن 236 سی میں ترمیم کو غیر قانونی قرار دیا جائے اور کیس کے حتمی فیصلے تک اس سیکشن پر عملدرآمد کو روکا جائے۔
خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں عائد متعدد نئے ٹیکسز سے ملٹری آفیشلز اور بیوروکریٹس کو استثنیٰ دیا تھا
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/mi1h12hh2123.jpg