
ملتان میں چینی کی خرد برد کا سلسلہ جاری ہے، جس کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے ایکشن لے لیا ہے، ملتان کے علاقے ممتاز آباد میں ضلعی انتظامیہ نے معروف بسکٹ کی فیکٹری پر چھاپہ مارا اور 40 ہزار کلو سرکاری چینی برآمد کرلی۔
اسسٹنٹ کمشنر نے خفیہ اطلاع پر فیکٹری میں چھاپہ مارا تھا، کامیاب کارروائی میں 35 لاکھ روپے سے زائد کی سرکاری امپورٹڈ چینی برآمد ہونے پر فیکٹری سیل کردی گئی۔
سرکاری چینی گودام میں ذخیرہ کرنے والا ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کی ہدایت پر مافیا کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا،فیکٹری کو 780 بوری چینی سپلائی کرنے والے ڈیلر کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
https://twitter.com/x/status/1454338912483168256
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کا کہنا ہے کہ سستی سرکاری چینی پر عوام کا حق ہے، عوام کا حق چھیننے والی مافیا کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1454338953440645120
رواں ماہ کے آغاز میں بھی ملتان میں ضلعی انتظامیہ نے 10 ہزار کلو گرام سرکاری چینی خرد بردکرنے کی کوشش ناکام بناکر ڈیلر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا،جعلی ریٹیلرز کے ذریعے 8 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی سرکاری چینی غائب کرنے والے ڈیلر راشد اسماعیل کو پکڑ کر اس کا گودام سیل کر دیا گیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sugar-factory-seal-11.jpg