
نجی خبر رساں چینل پبلک نیوز کے مطابق ملتان کے علاقے حسین آگاہی میں عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلوس میں ایک خاتون کو حور بنا کر پیش کرنے کے خلاف تحریک التوا پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی.
تحریک التوا تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سیمابیہ طاہر کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ 12 ربیع الاول 1443 (19۔اکتوبر 2021) کو ملتان میں ایسا واقعہ ہوا ہے کہ مسلمانوں کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔
ملتان کے علاقہ حسین آگاہی میں عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلوس میں ایک خاتون کو حور بنا کر پیش کیا گیا عوام سے کہا گیا کہ اس کی زیارت کریں۔ اس وقوعے کو سوشل میڈیا پر بھی کھل کر دکھایا جا رہا ہے۔ عید میلادالنبی صلی اللہ علیم وآلہ وسلم کی نسبت سے تقریبات صدیوں سے اس خطے میں اسلام کی اقدار کے مطابق منعقد ہو رہی ہیں۔

ملتان میں ایک خاتون کو حور بنا کر پیش کرنے کے عمل کے پیچھے ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ یہ سازش اسلام اور اس کے شعائر کو بدنام کرنے کی ہے۔ اس واقعہ میں ملوث تمام افراد قرارواقعی سزا کے مستحق ہیں۔
دوسری جانب اس واقعے کے خلاف سوشل میڈیا پر بھی صارفین میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ صارفین اس واقعہ کے حوالے سے تنقید کر رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1451172402390618113
https://twitter.com/x/status/1451439131888951297
https://twitter.com/x/status/1451437469963071503
https://twitter.com/x/status/1451103597798825984
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/DgBxKWS/punjab.jpg
Last edited: