
ملازم پر تشدد کے معاملے پر راحت فتح علی خان کے معافی مانگنے سے میری نظر میں ان کی عزت اور بڑھ گئی ہے، ریشم
اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ ملازم پر تشدد کے معاملے پر جس طرح راحت فتح علی خان نے قوم سے معافی مانگی میری نظر میں ان کی عزت مزید بڑھ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ریشم نے ایک انٹرویو کے دوران راحت فتح علی خان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راحت فتح علی خان نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی عزت میں اضافہ کیا اور ملک کا نام روشن کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب راحت فتح علی خان سے ایک غلطی ہوئی تو انہوں نے سب سے پہلے اللہ تعالی سے معافی مانگی، پھر اپنے اس ملازم سے معافی مانگی اور پھر پوری قوم سے معافی مانگی، راحت فتح علی خان کے اس اقدام نے میری نظر میں ان کی عزت کو مزید بڑھادیا ہے، کیونکہ بہت ہی کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اپنی غلطی تسلیم کرتے ہیں۔
اداکارہ ریشم نے کہا کہ اس واقعے کے بعد تو ہمیں اب راحت فتح علی خان کو پہلے سے زیادہ پیار اور عزت دینا چاہیے۔
خیال رہے کہ 27جنوری 2024 کو سوشل میڈیا پر راحت فتح علی خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ اپنے گھریلو ملازم پر تشدد کرتے دکھائی دے رہے تھے اور کسی بوتل کی بابت سوال کررہے تھے۔
واقعہ کے بعد راحت فتح علی خان نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے میں اپنے رب سے معافی کا طلب گار ہوںاقر اس کے بعد اپنے ملازم، خاندان، دوستوں و مداحوں سے بھی معافی مانگتا ہوں جن کو میرے اس رویے کی وجہ سے تکلیف پہنچی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/rahat11h1.jpg