ملازمین کےخلاف مذہبی منافرت کےمقدمات،صحافتی تنظیموں کی جنگ گروپ کی مذمت

13daoaljannamuqadsndjkdjkd.png

روالپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے جنگ گروپ کیجانب سے اپنے ملازمین کے خلاف مذہبی منافرت پھیلانے کا مقدمہ درج کروانے کی شدید الفاظط میں مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آر آئی یو جے نے نے ویج ایوارڈ کے حقوق کی آواز بلند کرنے کی پاداش میں جنگ گروپ کے 7 ملازمین کے خلاف مذہبی منافرت کے مقدمے درج کروانے کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے، راولپنڈی پولیس نے 47 ورکرز کی درخواست کو نظر انداز کرکے دباؤ کے تحت جنگ گروپ کے مالکان کی ایماء پر ورکرز کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔

GTvv8F7bcAA1tMm


آر آئی یو جے نے جنگ انتظامیہ کے ان اوچھے ہتھکنڈوں کی مذمت کی اورکہا کہ چند سال پہلے جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان خود توہین مذہب کے جھوٹے مقدمات کا سامنا کرچکے ہیں، آر آئی یو جے نے اس موقع پر ان کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے اس مقدمے کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا تھا مگر آج میر شکیل الرحمان کی ایماء پر ان کے ادارے کے ملازمین کے خلاف وہی ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں جس کی وجہ سے متعدد ملازمین کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے دباؤ لے کر اپنی جانبداری کا کھلا ثبوت دیا ہے جبکہ قانون طور پر ایسی سنگین دفعات کے تحت مقدمہ صرف مجاز افسران کی مکمل انکوائری کے بعد ہی درج کیاجاسکتا ہے، آر آئی یو جے ورکرز کے بھرپور دفاع کا عزت کرتے ہوئے فوری طور پر مقدمہ خارج کرنے کا مطالبہ کرتی ہے اور اس ساری صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے بھرپور احتجاجی تحریک شروع کرنے پر بھی غور کررہی ہے، ورکرز کے استحصال کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1818310701309718594
سینئر صحافی و پروڈیوسر عدیل راجا نے آرآئی یو جے کا اعلامیہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جنگ گروپ کے مالک میر شکیل نے چند روپے بچانے کیلئے اپنے ملازمین پر مذہبی منافرت پھیلانے کے جھوٹے مقدمات درج کروادیئے ہیں۔
 

Back
Top