ملائیشیا کے وزیر اعظم نے اسمبلی توڑ دی جلد انتخابات کا اعلان

malay1i1i1.jpg

عوام کا مینڈیٹ ملک میں سیاسی استحکام قائم کرنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔ملائشین پارلیمنٹ تحلیل

تفصیلات کے مطابق قبل از وقت انتخابات کرانے کے لیے ملائشیا کے وزیراعظم اسماعیل صابری یعقوب نے قومی پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا ہے جس کے ساتھ ہی ملائشیا کے 15 ویں عام انتخابات کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔


غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسماعیل صابری یعقوب پر مضبوط مینڈیٹ لینے کے لیے دبائو تھا، مون سون کے سیلاب کے پیش نظر انتخابات کرانے کے فیصلے پر احتجاج کرنے کے باوجود ملائشیا کے وزیراعظم نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ پارلیمنٹ تحلیل ہونے کے بعد 60 دنوں کے اندر اندر انتخابات کا انعقاد کرانا لازمی ہوتا ہے۔

وزیراعظم اسماعیل صابری یعقوب نے قومی پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا اعلان ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اور بتایا کہ ملائشیا کے سلطان عبداللہ رعایت الدین کو بھی میرے اس فیصلے مکمل اتفاق ہے، ملک میں سیاسی استحکام کا ہونا وقت کی ضرورت ہے جو ہمیں مضبوط مینڈیٹ سے ہی مل سکتا ہے۔

اسماعیل صابری یعقوب نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ آئندہ انتخابات میں مضبوط مینڈیٹ حاصل کر کے وہ اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر سکیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں ہونےو الے آئندہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن جلد کر دے گا۔

اسماعیل صابری یعقوب نے کہا کہ انتخابات کے انعقاد کا مطلب ہے کہ "عوام کو مینڈیٹ واپس کرنا" اور یہ کہ جمہوری ووٹ ایک "مضبوط، مستحکم اور باعزت" حکومت کے قیام میں مدد کرے گا۔وہ یونائیٹڈ ملائشیا نیشنل پارٹی کے نائب صدور میں سے ایک ہیں اور 2021ء اگست سے دوسری جماعتوں کے ساتھ اتحاد میں ہیں جبکہ پارٹی کے صدر احمد زاہد حامدی پر بدعنوانی کا مقدمہ بھی چل رہا ہے۔

یاد رہے کہ مئی 2018ء کے انتخابات کے بعد سے ملائیشیا میں تین وزرائے اعظم رہ چکے ہیں، جس میں تجربہ کار سیاست دان مہاتیر محمد بھی بطور وزیر اعظم اقتدار میں رہے۔ فروری 2020ء میں اقتدار پر قبضے کے بعد اتحاد ٹوٹ گیا اور محی الدین یاسین وزیر اعظم نامزد ہوئے، جب COVID-19 وبائی امراض بڑھے تو ان کی حکومت گزشتہ سال اگست میں ٹوٹ گئی جس سے اسماعیل صابری کے لیے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کی راہ ہموار ہوئی۔
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
کیونکہ وہ ابھی تک کرپٹ نطفہ حرام لعنتی جرنیلوں کی ملک دشمنی اور سازشوں سے بچے ہوئے ہیں
 

Back
Top