
سینیٹر فیصل جاوید خان نے نے اپوزیشن پر طنز کے نشتر برسا دیئے اور کہا ہے کہ اپوزیشن کی نیندیں تو پہلے ہی اڑی ہوئی تھیں اب تو ان کے خواب بھی چکنا چور ہو گئے، مقصود چپڑاسی کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں جانا چاہیے۔
سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ چپڑاسی کی تنخواہ 25 ہزار اور اکاؤنٹ میں 3ارب 75کروڑ، اپوزیشن کا سارا مسئلہ ہی انکے کیسز ہیں، تحریک عدم اعتماد کی یہ ناکام کوششیں کر رہے ہیں مگر عمران خان نے این آر او مانگنے والوں کو ابسلوٹلی ناٹ کہہ دیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1494900435659935745
انہوں نے مزیدلکھا کہ اپوزیشن کی نیندیں تو پہلے ہی اڑی ہوئی تھیں، اب تو انکے خواب بھی چکنا چور ہو گئے۔
سینیٹر فیصل جاوید نے مزید کہا کہ یہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف کیا عدم اعتماد لائیں گے جب عوام کا بھرپور اعتماد خان کے ساتھ ہے۔
https://twitter.com/x/status/1494900437694230528