
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں دیہی خواتین کو پالنے اور روزگار کمانے کیلئے گائے اور بھینسیں مفت میں دینے کا اعلان کردیا۔
مریم نواز کا کہنا تھاکہ پنجاب کی دھی رانیوں کیلئے باعزت روزگار کے دروازے کھول دیے اور 12اضلاع کی11ہزار دیہی خواتین کیلئے 2ارب روپے کا ریکارڈ پیکج دیا۔
انہوں نے کہا کہ دیہی خواتین کو پالنے اور روزگار کمانے کیلئے گائے اور بھینسیں مفت ملیں گی، پنجاب کے لائیواسٹاک فارمرز کا بھر پور ساتھ دیں گے۔
صحافیوں کے مطابق یہ سکیم عمران حکومت میں "کٹا پال اسکیم" کے نام سے شروع ہوئی تھی جس کا ن لیگ نے کافی مذاق اڑایا تھا، اس اسکیم میں دیہی خواتین کو مفت گائے بھینسیں، مرغیاں دی جاتی تھیں ۔
حافظ فرحت عباس نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ جب عمران خان نے یہ منصوبہ شروع کیا تھا تو یہی لوگ عمران خان کا مزاق اڑایا کرتے تھے اب عمران خان کا پروگرام شروع کر کے اسے انقلابی اقدام قرار دے رہے ہیں. شرم انکو مگر نہیں آتی
https://twitter.com/x/status/1873403969852281286
ارسلان بلوچ نے ردعمل دیا کہ ہر چیز میں عمران خان کے ویژن کی کاپی کر رہی ہے پشپا۔ جب عمران خان نے گائے،بھینس اور نرغیاں دینے کا اعلان کیا تھا تو یہی روز کہتی تھی ایسے بھلا ملک ترقی کرے گا؟ اب خود کے کام دیکھو اسکے۔
https://twitter.com/x/status/1873395666111926341
محمد عمیر نے لکھا کہ عمران خان کی کٹا پال سکیم کا مذاق اڑانے والے اب اسی اسکیم کو دوبارہ شروع کرنے جارہے ہیں
https://twitter.com/x/status/1873389527416602763
شاہد اسلم نے کہا کہ گائے، بھینس اور کٹا پال اسکیم کی بحالی شروع، شکریہ کس کا ادا کرنا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1873388843044647336
حیاناز نےطنز کیا کہ عمران خان کے کٹے مرغیوں والے پروگرام کا مذاق اڑانے والے وہی پروگرام کاپی کر رہے ہیں۔ ”ہم نہ باز آئینگے منافقت اور کاپی پیسٹ سے“
https://twitter.com/x/status/1873416429095309488
راحیل کا کنا تھا کہ ھم ویسے ہی تو کہتے کہ یہ ٹک ٹاکر ن لیگ کی عمران نیازی ہی ہے آ گئی نا بات کٹے وچھے تک
https://twitter.com/x/status/1873392149808705556
فرحان رضا نے لکھا کہ یہ تو مرغی انڈوں گائے بھینسوں کا مذاق اڑایا کرتے تھے اب کیا ہوا
https://twitter.com/x/status/1873390529758855568
مزمل اسلم نے طنز کیا کہ یہ تو خان کی شاگردی میں پکی پکی آگئی ہیں لگتا ہے
https://twitter.com/x/status/1873432947904393611
ملیحہ ہاشمی نے کہا کہ انڈے، کٹے اور مرغياں مریم نواز کے گلے پڑ گئیں
https://twitter.com/x/status/1873442998442443020
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/maryah1i1h234.jpg