
عدت میں نکاح کے کیس میں بشریٰ بی بی اور عمران خان کے نکاح خواں مفتی سعید نے عدالت میں بیان قلمبند کرادیا۔عمران خان اور بشری بی بی کے نکاح خواں مفتی سعید کچہری پہنچے اور عدالت کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔مفتی سعید کا کہنا تھا کہ عمران خان کا نکاح غیرشرعی اور غیرقانونی تھا۔
مفتی سعید کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے دوبارہ نکاح کی وجہ بتائی کہ طلاق نومبر نکاح یکم جنوری اس لئے ضروری تھا کہ وزیراعظم بننے کی پیش گوئی تھی کہ 2018 کے پہلے دن بشری بی بی سے شادی کروں گا تو وزیراعظم بن جاوں گا " ۔ بعد میں جب مجھے معلوم ہوا تو میں نے دوبارہ نکاح پڑھوایا۔
مفتی سعید کے حوالے سے صحافی ماجدنظامی نے دلچسپ انکشاف کئے ہیں۔ اپنے ٹوئٹرتھریڈ میں انکا کہنا تھا کہ ۔۔۔
عمران خان کے نکاح خواں مفتی سعید نے 27 سال پہلے بھی 1996 میں 'آپریشن خلافت' کی ناکامی کے بعد فوجی عدالت کے سامنے بیان دیا تھا۔ جرح کے دوران اپنی صفائی میں ایک اہم واقعہ بھی بیان کیا جو شاید اس وقت اہم نہ تھا۔ وہ تھا جنرل قمر جاوید باجوہ کے سسر جنرل اعجاز امجد کا دوبارہ نکاح۔
https://twitter.com/x/status/1646076392889626624
فوجی عدالت میں مفتی سعید نے کہا کہ ''میجر جنرل اعجاز امجد، لیفٹیننٹ جنرل غلام محمد ملک کے حوالہ سے میرے پاس آئے تھے۔ میجر جنرل اعجاز امجد کا کیس پروموشن کے لیے پیش ہونے والا تھا۔ میجر جنرل اعجاز امجد کے قادیانی ہونے کی وجہ سے انکی شخصیت کے بارے میں شبہات پائے جاتے تھے۔
جنرل اعجاز امجد کا اصرار تھا کہ انکی اہلیہ قادیانی ہیں جبکہ وہ خود مسلمان ہیں۔ چند ملاقاتوں کے بعد میں نے انکو مشورہ دیا کہ انکی بیوی کو مسلمان ہو جانا چاہیے۔ یہ طے پایا تھا کہ انکا نکاح دوبارہ پڑھا دیا جائے۔ لیفٹیننٹ جنرل غلام محمد ملک، میجر جنرل ترمذی، کرنل امجد اسکے گواہ تھے''
مفتی سعید خان کے مکمل بیان و جرح کا اردو ترجمہ بریگیڈئیر مستنصر بااللہ کی کتاب "آپریشن خلافت 1995'' میں شائع کیا گیا۔ یہ کتاب بریگیڈئیر مستنصر بااللہ کے بہاولپور جیل میں تفصیلی انٹرویو پر مشتمل ہے۔ جس میں فوجی عدالت میں ہونے والے اہم بیانات کو بھی شامل کیا گیا۔
اس حوالے سے صحافی ثاقب بشیر کا کہنا تھا کہ مفتی سعید آج سے 27 قبل بھی دوبارہ نکاح پڑھا چکے بیان بھی فوجی عدالت کے سامنے دے چکے ۔۔ مفتی سعید بھی عادی نظر آتے ہیں ۔
https://twitter.com/x/status/1646091445806284810
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/mustihasa.jpg