
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اپنی شادی کی تقریبات کے بعد سے ہر دل عزیز بنے ہوئے ہیں،عام خاص ہر کسی کی جانب سےجنید صفدر کی شخصیت اور ان کی آواز کو خوب سراہا جاتا ہے،جنید صفدر کی جاذب شخصیت کا جادو اداکارہ اور یوٹیوبر زویا ناصر پر بھی چل گیا ہے۔
پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ، میک اپ آرٹسٹ، ماڈل اور یوٹیوبر زویا ناصر نے اعتراف کیا کہ جنید صفدر ان کے کرش ہیں،
انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا گیا جس میں ان کے مداحوں نے من پسند سوالات پوچھے،ایک صارف نے سوال کیا کہ آپ کا کرش کون ہے؟جس پر زویا ناصر نے جنید صفدر کے نکاح کی تصویر شیئر کردی۔

زویا ناصر نے رواں برس ویلنٹائنز ڈے پر دوست جرمن یوٹیوبر کرسٹین بیٹزمین المعروف کرس بیٹزمین سے منگنی کی تھی اور پھر مذہبی معاملات پر ختم کردی تھی،انہوں نے مداحوں سے اپیل کی تھی کہ ان کی ذاتی پرائیویسی اور دکھ کا خیال رکھ کر ان سے اور ان خاندان سے متعلق زیادہ باتیں نہ کی جائے تو اچھا ہے۔
زویا ناصر نے گزشتہ دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’میرے اپنے‘ میں منفی کردار ادا کیا تھا،جس پر انہیں سراہا جارہاہے، اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر ان کی جانب سے شیئر کی گئیں تصاویر کو بھی خوب پذیرائی مل رہی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/zoya-nasr21.jpg