
بھارت کے ایک تاجر کے گھر سے ساڑھے چار ارب روپے کا کیش، 23 کلو گرام سونا اور کروڑوں روپے مالیت کا قیمتی تیل برآمد کرلیا گیا ہے۔
بھارتی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں پیش آیا جہاں پیوش جین نامی تاجر کے گھر پر محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم نے چھاپہ مارا اور گھر سے اربوں روپے کی نقدی، زیورات اور بیش قیمتی کروڑوں مالیت کا چندن کا تیل برآمد ہوا ہے۔
تاجر کے گھر سے برآمد ہونےو الی نقدی اتنی زیادہ تھی کہ اس کی گنتی کئی دنوں تک جاری رہی اور گنتی مکمل ہونے کے بعد بتایا گیا کہ برآمد کی گئی کل رقم4 ارب 68 کروڑ روپے ہے، جبکہ23 کلو گرام سونا اور چھ کروڑ روپے مالیت کا چندن کا تیل برآمد کیا گیا۔
انکم ٹیکس حکام نے قبضے میں لی گئی تمام دولت کو جائزہ لینے کے بعد تاجر کو غیر قانونی طور پر اثاثے بنانے اور انکم ٹیکس چوری کرنے کے جرم میں 1 ارب 24 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔
دوسری جانب بھارتی تاجر نےا پنے وکیل کے ذریعے انکم ٹیکس کے چھاپے اور جرمانے کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا ہے اور درخواست کی ہے کہ جرمانے کی رقم واپس کی جائے، تاہم استغاثہ نے اس درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کیس کے فیصلے تک رقم قومی خزانے میں جمع رکھنے کی تجویز دی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/piyush-jai111.jpg