معروف برطانوی ارب پتی تاجر کا عمران خان کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ

12ricahjshsjobabrkjs.png

برطانیہ کے معروف ارب پتی تاجر سررچرڈ برانسن جو متعدد کمپنیوں کے مالک ہیں نے سابق وزیراعظم وبانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے آواز بلند کر دی۔

رچرڈ برانسن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ایک پرانی تصویر اور عمران خان کی صحت کے حوالے سے ٹائم میگزین کی ایک رپورٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا: یہ کرکٹ نہیں ہے، پاکستانی حکام کی طرف سے عمران خان کو فوری طور پر رہا کیا جانا چاہیے۔

رچرڈ برانسن نے اپنے پیغام میں لکھا: عمران خان کو بلاجواز گرفتار کرنے سے پاکستان میں جمہوریت کی عزت اور قانون کی حکمرانی پر سیاہ بادل چھائے ہوئے ہیں ، ان کی طرف سے شیئر کی گئی ٹائم میگزین کی رپورٹ میں اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کی صحت، ان کی وہاں دی جانے والی ناقص سہولیات اور ان کی سابقہ بیوی جمائمہ گولڈ سمتھ کے خدشات پر گفتگو کی گئی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1848476404557689317
رچرڈ برانسن کے ٹویٹر پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ سے پیغام بھی جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ: عمران خان کی رہائی کیلئے آواز اٹھانے کا شکریہ! وہ صرف قومی ہیرو اور عالمی شخصیت ہی نہیں بلکہ پاکستان کے کروڑوں لوگوں کے لیے امید کا استعارہ ہیں۔

عمران خان اعلیٰ عدالتوں میں مقدمات ختم ہونے کے باوجود انہیں غیرقانونی طور پر بدترین حالات میں قید میں رکھا گیا ہے اور 400 دن سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے۔ اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ، ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ساتھ ساتھ دنیا کے مختلف خطوں سے تعلق رکھنے والے لاکھوں لوگوں نے عمران خان کو فوری طور پر رہا کرنے کے لیے آواز اٹھائی ہے۔

عمران خان کی قید بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے، دنیا بھر کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ عمران خان کی رہائی کے لیے اپنی آواز بلند کریں کیونکہ وہ پاکستان میں جمہوریت اور قانون کی حکمرانی قائم کرنے کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ معروف برطانوی تاجر رچرڈ برانسن کے ایکس (ٹوئٹر) اکائونٹ پر 12 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں اور عمران خان کے حق میں کی گئی پوسٹ کو 10 لاکھ سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1848596744059424782
 

Back
Top