
سندھ ہائی کورٹ نے معذور لڑکی کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر چیئرمین نادرا سے جواب طلب کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹ مطابق سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کی رہائشی معذور لڑکی روبینہ کی شناختی کارڈ کے اجراء میں رکاوٹ سے متعلق درخواست پرسماعت ہوئی۔
دوران سماعت درخواست گزار معذور لڑکی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ لڑکی کا والد اس کے بچپن میں ہی اسے اور اس کی والدہ کو چھوڑ کر چلا گیا تھا، اب نادرا نے بغیر والد شناختی کارڈ کے اجراء سے انکار کردیاہے۔
وکیل نے مزید کہا کہ لڑکی کے پاس اس کی معذوری کا سرٹیفکیٹ بھی ہے تاہم اسے شناختی کارڈ کی عدم موجودگی پر نہ صرف کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑررہا ہے بلکہ بینک اکاؤنٹ کھلوانے، سفر کرنے اور دیگر معاملات میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔
وکیل نے عدالت سے درخواست کی معذور لڑکی کا والدہ کے ساتھ قومی شناخت کارڈ جاری کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت نے وکیل کی استدعا پر چیئرمین نادرا اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/DRZ7mB0/11.jpg