معذورلڑکی کو شناختی کارڈ جاری کیوں نہیں کیا؟چیئرمین نادرا سے جواب طلب

11.jpg


سندھ ہائی کورٹ نے معذور لڑکی کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر چیئرمین نادرا سے جواب طلب کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹ مطابق سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کی رہائشی معذور لڑکی روبینہ کی شناختی کارڈ کے اجراء میں رکاوٹ سے متعلق درخواست پرسماعت ہوئی۔

دوران سماعت درخواست گزار معذور لڑکی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ لڑکی کا والد اس کے بچپن میں ہی اسے اور اس کی والدہ کو چھوڑ کر چلا گیا تھا، اب نادرا نے بغیر والد شناختی کارڈ کے اجراء سے انکار کردیاہے۔

وکیل نے مزید کہا کہ لڑکی کے پاس اس کی معذوری کا سرٹیفکیٹ بھی ہے تاہم اسے شناختی کارڈ کی عدم موجودگی پر نہ صرف کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑررہا ہے بلکہ بینک اکاؤنٹ کھلوانے، سفر کرنے اور دیگر معاملات میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔

وکیل نے عدالت سے درخواست کی معذور لڑکی کا والدہ کے ساتھ قومی شناخت کارڈ جاری کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت نے وکیل کی استدعا پر چیئرمین نادرا اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ہے۔
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
لڑکی کی ماں تو موجود ہے جب کارڈ بنانے والی سامنے موجود ہے تو پھر کیا مشکل، انے پ چ نادرا والوں نے افغان مہاجرین کے کارڈز بنا کر لاکھوں کمایا ہے مگر اپنے ہی شہریوں کیلئے فرعون بن جاتے ہیں۔ اس بے چاری کو کہا ہوگا کہ والد کا کارڈ لاو ورنہ پڑدادی کا طلاق نامہ لے آو
حرام کے بچے
 

Back
Top