
ملک میں بدترین معاشی بحران اور سیاسی بے یقینی کی کیفیت سے ڈالر کی اونچی اڑان قابو سے باہر ہوگئی ہے، آج امریکی ڈالر نے روپے کے مقابلے میں ڈبل سنچری مکمل کرلی ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے اور آئی ایم ایف پروگرام کی عدم بحالی کے باعث روپے کی قدر میں شروع ہونے والے کمی تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی۔
رپورٹ کے مطابق روپے کی قدر میں مسلسل کمی کے باعث امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار امریکی ڈالر 200 روپے سے اوپر ٹریڈ ہورہا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اعدودشمار کے مطابق آج انٹر بینک میں کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 2 روپے 65 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 198 روپے39 پیسے کی سطح پر فروخت ہوا۔
https://twitter.com/x/status/1526880482847334401
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید 2 روپےاضافہ کے بعد 200روپے سے تجاوز کرگیا ہے، اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر 200 روپے 50 پیسے میں ٹریڈ ہوا۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ جب کہ حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے نہیں پاجاتا روپے کی قدر میں کمی کا یہ تسلسل ایسے ہی قائم رہے گا، زرمبادلہ ذخائر میں کمی اوردرآمدی بل میں اضافے کی وجہ سے ڈالر کی طلب و رسد کی صورتحال بگڑی اور اسی لیے روپے کی قدر میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے۔
ملک اس وقت شدید معاشی دباؤ کا شکار ہے، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی تیزی سے کمی ہورہی ہے اور آج صورتحال یہ ہے کہ حکومت کے پاس صرف ڈیڑھ ماہ کی درآمدات کے ذخائر بچے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6dollartwohundered.jpg