معاشی بحران: سری لنکا میں ایشیاء کپ کا انعقاد خطرے میں پڑگیا

sri-lank111.jpg

سری لنکا میں ابتر معاشی بحران کے پیش نظر آئی سی سی ایشیاء کپ کا انعقاد خطرے میں پڑگیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایشیاء کپ 2022 کی میزبانی کی ذمہ داری اس بار سری لنکا کو ملی تھی تاہم ابتر معاشی صورتحال کے باعث اس ایونٹ کا انعقاد خطرے میں پڑگیا ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اس ایونٹ کو سری لنکا سے کسی دوسرے ملک منتقل کیے جانے کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے، اس حوالے سے حتمی فیصلہ اتوار کے روز دبئی میں آئی سی سی کے سہ ماہی اجلاس میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایشیاء کپ 2022 اس بار 27 اگست سے 11 ستمبر کے درمیان منعقد کیا جانا ہے اور اس کی میزبانی سری لنکا کو کرنی تھی، ٹی 20 ایونٹ کے شیڈول اور وینیو سے متعلق اعلانات گزشتہ ماہ رکن ممالک کے درمیان ایک میٹنگ میں کیا گیا تھا۔

اس ایونٹ میں پاکستان ، بھارت، افغانستان، بنگلہ دیش اور سری لنکاشامل ہیں جبکہ ایک اور ٹیم کو کوالیفائنگ راؤنڈ میں بھی شامل کیا گیا ہے ، کوالیفائنگ راؤنڈ20 اگست سے شروع ہونا ہے۔
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
بھارت میں منتقل کر دیاجاے ایکبار ادھر بھی انڈین ٹیم کو کٹ لگانے کو دل چاہ رہا ہے
 

Back
Top