مظفر گڑھ : ایم فل کی طالبہ سے تین افراد کی مبینہ زیادتی

one case rt maz.jpg


مظفر گڑھ میں پیش آیا دل دیلا دینے والا واقعہ، ویمن یونیورسٹی کی ایم فل کی طالبہ کو تین افراد کے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنادیا،متاثرہ طالبہ کے مطابق ایک سال پہلے زین نامی ملزم نے نشہ آور چیز پلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان نے ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل کردیں۔

متاثرہ طالبہ نے بتایا ملزم ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کرکے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، کچھ عرصہ پہلے زین دبئی فرار ہوگیا اور ویڈیوز دو دوستوں کو دیں، ملزم زین کے دو ساتھی بھی بلیک میل کرکے زیادتی کا نشانہ بناتے رہے، ملزمان نے ویڈیو اہلخانہ کو بھیجیں اور سوشل میڈیا پر وائرل کیں۔

پولیس کے مطابق متاثرہ طالبہ کی درخواست پر تھانہ شہر سلطان میں مقدمہ درج کرلیا گیا،ایف آئی آر کا مرکزی ملزم زین دبئی میں مقیم ہیں جبکہ دو ملزمان عبوری ضمانت پر ہیں، ملزم زین کے ساتھ طالبہ کا 2021 کا کمپیوٹرائزڈ نکاح نامہ سامنے آیا ہے۔

پولیس کے مطابق طالبہ نے دو سال پہلے ملزم سے نکاح کیا اور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں ہراسگی کی رٹ دائر کی،تفتیشی حکام کا کہنا کہ گھر والوں کی جانب سے ملزم کی دوسری شادی کرنے پر طالبہ کا زیادتی کا بیان آگیا، واقعے میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

اس سے قبل لودھراں میں بھیک مانگنے والی خاتون سے 10 روز تک اجتماعی زیادتی کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،متاثرہ خاتون کے شوہر کے مطابق اس کی بیوی لوگوں کے گھروں میں آٹا اور بھیک مانگتی تھی ، 12 جولائی کو اس کی بیوی کو 5 افراد نے اغوا کیا ، نامعلوم مقام پر لے گئے اور 10 روز تک قید میں رکھا جہاں انہوں نے اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

شوہر کے مطابق 10 روز بعد بیوی موقع پا کر ملزمان کے چنگل سے بھاگ نکلی، ابتدائی طبی معائنے میں خاتون سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے، پولیس کا کہنا ہے متاثرہ خاتون کا میڈیکل کرایا ہے ، رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
 
Featured Thumbs
https://www.siasat.pk/data/files/s3/one case rt maz.jpg

Back
Top