
گلاسکو میں مشیر ماحولیات امین اسلم اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان غیر رسمی ملاقات ہوئی، موسمیاتی سربراہی کانفرنس کے دوران ہونے والی ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور موسمیاتی خطرات پر تبادلہ خیال کیا گیا،
مختصر ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے موسمیاتی تبدیلی کے شعبے میں پاک امریکہ اشتراک کو مزید آگے بڑھانے کیلئے اقدامات کا عزم کیا، ملاقات کے حوالےسے مشیر ماحولیات امین اسلم نے بتایا کہ ملاقات خوشگوار رہی، جس میں میتھین معاہدے پر امریکی صدر جوبائیڈن نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔
موسمیاتی سربراہی اجلاس میں تمام رہنماؤں نے ماحولیاتی آلودگی روکنے کا عزم کیا، ایمازون کے جنگلات کی کٹائی روکنے کیلئے برازیل بھی تیار ہوگیا،موسمیاتی سربراہی اجلاس میں تمام رہنماؤں نے معاہدے پر دستخط کردیئے۔
https://twitter.com/x/status/1455605106972532744
امریکی صدر جو بائیڈن نے گلاسگو میں منعقدہ اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ امریکا دوہزار تیس تک گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں پچاس سے باون فیصد کمی کا وعدہ پورا کرے گا،دنیا کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنےکے لیے ترقی پذیر ممالک کی مزید مدد کرنی چاہیے،،ماہرین نے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے خطاب میں کہا تھا کہ آگ لگاکر، کھدائیاں کرکے، سرنگیں بناکر اور زمین کو نقصان پہنچا کر انسان اپنی موت کا سامان کررہے ہیں، کرہ ارض اور انسانیت بچانے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے،
دلائی لامہ اور پوپ فرانسس نے کہا تھا اب ایک ساتھ کام کرنے کا وقت ہے،خیرسگالی سفیر اور ہالی ووڈ سپر اسٹار لیونارڈو ڈی کیپریو نے نے بھی ماحولیاتی بحران پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/amin.jpg
Last edited by a moderator: